آرمی کے یونیفارم میں یہ ستارے کیوں ہوتے ہیں اور ان کا کیا مقصد ہوتا ہے؟ جانیں حیران کر دینے والی معلومات

image

پاکستان آرمی ہمارے ملک کا بہت معتبر اور قابلِ عزت ادارہ ہے، جس میں ملک کے بہادر نوجوان اپنی جان کی پروہ نہ کرتے ہوئے ملک کی حفاظت کرتے ہیں، ہر سال کتنے ہی نوجوان سپاہی ملک کی بقاء کی خاطر شہادت کا رتبہ پاتے ہیں۔ آرمی کے یہ سپاہی پوری قوم کے لئے قابلِ فخر ہیں جو سخت سے سخت حالات میں ڈٹ کر دشمن کا مقابلہ کرتے ہیں یہاں تک کہ اپنے گھر والوں، ماں، باپ، بھائی بہن، بیوی بچوں تک سے دور رہتے ہیں۔

ان کی عظمت و بہادری کی مثالیں بے شمار ہیں۔ ان فوجیوں کی ہر ادا سب کو خوب بھاتی ہے، فوجیوں کے کپڑے، ان کے جوتے، ان جیسا انداز لوگ اپنانا پسند کرتے ہیں کیونکہ یہ واقعی سب سے منفرد ہوتے ہیں۔

آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ ان فوجیوں کے لباس پر مختلف ستارے بنے ہوئے ہوتے ہیں اور یہ خوب چمکتے ہیں، کچھ کے لباس پر کوئی دوسرا نشان جبکہ کچھ فوجیوں کے لباس پر لکیریں اور چاند کے ساتھ تلوار بھی بنی ہوئی ہے۔ مگر کیا آپ کو پتہ ہے کہ ان ستاروں کا کیا مقصد ہوتا ہے؟

٭ آرمی کے لباس پر بنے ستارے ان کے عہدوں سے متعلق بتاتے ہیں کہ کون سا فوجی کس مرتبے پر فائز ہے۔ جن کے لباس پر 1 ستارہ موجود ہوتا ہے وہ بریگیڈیئر ہوتے ہیں۔

٭ جن کے کندھے کی پٹی پر 2 ستارے ہوتے وہ میجر جنرل ہوتے، جن کے لباس پر 3 ستارے ہوتے وہ لیفٹیننٹ جنرل ہوتے۔ جن کے پاس 4 ستارے ہوتے وہ جنرل ہوتے اور جن کے پاس 5 ستارے ہوتے وہ فیلڈ مارشل ہوتے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.