گھر میں ایک شخص موجود تھا لیکن پھر بھی خاتون نے اپنے ہی گھر کو آگ کیوں لگا دی، ویڈیو وائرل

image

تفصیلات کے مطابق یہ واقع امریکی ریاست میری لینڈ کی سیسل کاؤنٹی میں 47 سالہ گیل مٹ ویلی کے گھر کا ہے ۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں خاتون لان میں اس طرح کرسی پر بیٹھی ہے جیسے فرصت سے آرام کر رہی ہو، اس دوران وہ مزے سے کتاب بھی پڑھتی رہی۔

یہ دل دہلا دینے والی ویڈیو خاتون کے پڑوسی ایوری ہیمنڈ نے بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی، ویڈیو میں گھر کو جلانے والی خاتون پورچ میں ایک اور شخص کے ساتھ جھگڑا کرتی بھی دکھائی دیتی ہے۔

گھر کے آس پا س رہنے والے لوگوں کے مطابق گھر کو خاتون نے کئی جگہوں سے آگ لگائی اور حیرت کی بات تو یہ ہے کہ گھر میں جب آگ لگی تو اس وقت گھر میں ایک شخص موجود تھا لیکن جب واقعہ ہوا تو اس وقت گھر میں صرف دو لوگ یعنی آگ لگانے والی عورت اور ایک شخص اور تھا لیکن ویسے عام حالات میں گھر میں چار لوگ رہتے ہیں۔

آگ میں پھنسے شخص کی جب لوگوں نے مدد کیلئے پکار سنی تو اپنی مدد آپ کے تحت گھر کے تہہ خانے سے شخص کو نکالا۔

اسی دوران گھر کو آگ لگانے والی خاتون وہاں سے چلی گئی۔

بعد ازاں پولیس نے خاتون کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا، خاتون کو گھر کو جان بوجھ کر آگ لگانے اور قتل کی کوشش کرنے کا فرد جرم عائد کیا گیا ہے۔

پڑوسیوں نے آگ بجھانے کے لیے فائر ڈیپارٹمنٹ کو طلب کر لیا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.