4 یا 5 لاکھ نہیں بلکہ ۔۔ خاتون نے کئی ارب روپے واشنگ مشین میں کیوں دھو ڈالے، جانیں

image

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست لاس اینجلس کی خاتون نے انعامی ٹکٹ غلطی سے واشنگ مشین میں کپڑوں کے ساتھ دھو دیا، خاتون 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر یعنی چار ارب روپے کی لاٹری جیت کر بھی انعامی رقم سے محروم ہوگئیں۔

لاٹری کے منتظمین نے خاتون کے دعوے کی تحقیقات شروع کردیں تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ٹھوس ثبوت کے بغیر انعام نہیں دیا جاسکتا۔

رپورٹ کے مطابق لاٹری ٹکٹ جیتنے کا دعویٰ کرنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے لاٹری کا ٹکٹ پتلون کی جیب میں چھوڑ دیا تھا اور وہ دھلائی کے دوران ضائع ہوگیا۔ کیلیفورنیا لاٹری کے سپر لوٹو پلس ٹکٹ کو نومبر میں لاس اینجلس کے نواح میں واقع ایک دکان پر فروخت کیا گیا تھا۔

امریکی میڈیا نے اس خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا ہے اور مبینہ طور پر اس وقت اسٹور میں لاٹری ٹکٹ خریدتے وقت اُنھیں سی سی ٹی وی کیمرا نے عکس بند کیا تھا۔ لاٹری کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ڈرا کے 180 دن کے اندر انعام پر دعویٰ کرنا ہوتا ہے، یہ ڈرا 14 نومبر کو ہوا تھا اور اس بھاری انعام پر دعویٰ جتانے کی حتمی تاریخ جمعرات کو تھی۔

لاٹری کے منتظمین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر جیک پاٹ کا کوئی حتمی فاتح سامنے نہیں آیا تو یہ رقم کیلیفورنیا کے سرکاری اسکولوں میں تقسیم کر دی جائے گی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.