لاہور کی سیشن عدالت میں ہوا ایک حیران کن واقعہ کہ ایک فراز نامی نوجوان برقع پہن کر عدالت میں داخل ہو گیا جب عدالت میں نوجوان کو مشکوک سمجھ کر روکا گیا تو تو وہ لڑکا نکلا، جسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا اور نوجوان نے پولیس کو دوران تفتیش بتایا کہ اس نے مصری شاہ کی رہائشی لڑکی سے شادی کر رکھی ہے جس کی وجہ سے لڑکی کے گھر والوں نے مجھ پر اغوا ء کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے ۔
اسی مقدمے میں عبوری ضمانت لینے کیلئے ہی میں عدالت برقع پہن کر آیا، کیونکہ اسے ڈر تھا کہ کہیں لڑکی کے گھر والے یا پھر پولیس اہلکار اسے پہچان نہ لیں۔ واضح رہے کہ اغواءکار کو پولیس نے اسی موقع پر گرفتار کر لیا اور اس کیخلاف کارروائی کا آغازکر دیا ہے۔