پریشر کُکر کی سیٹی کیوں بجتی ہے؟ روزمرہ استعمال کی وہ 5 چیزیں جن کا اصل مقصد آپ نہیں جانتے ہوں گے

image

روزمرہ استعمال کی مختلف چیزیں ہم روزانہ دیکھتے ہیں مگر کبھی ان کی بناوٹ اور ساخت پر غور نہیں کرتے کہ وہ اسی شکل یا ڈیزائن میں کیوں بنائی گئیں اور سب کے ڈیزائن مختلف ہیں تو کچھ چیزیں یکساں ہیں۔ یا پھر کچھ چیزیں ایسی ہیں جو بلکل سادہ یا پلین بنائی جائیں تو بھی ٹھیک ہے لیکن ان میں گول نشان یا گھنٹی کو کیوں بنایا جاتا ہے؟ یا پھر چیزوں میں موجود سیٹیاں وغیرہ۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے ان چیزوں کے بنانے کی اصل وجہ کیا ہے؟

پریشر ککر

پریشر کُکر کی سیٹی کیوں بجتی ہے؟ اس بات کا جواب خواتین تو ضرور جاننا چاہتی ہوں گی؟ دراصل کٗکر کی سیٹی اس لئے نہیں بجتی کہ کھانا بن گیا ہے۔ یہ سیٹی اس لئے ہوتی ہے کیونکہ کُکر میں لیکیوئیڈ اور گیس آپس میں ایک ساتھ ایک خاص مالیکولر کثافت کے تحت کام کر رہے ہوتے ہیں اور جوں ہی ان کے مالیکولز کی رگڑ ختم ہونے لگتی ہے، ککر کی سیٹی بج پڑتی ہے۔

ٹوتھ برش

ٹوتھ برش پر موجود tufts toothbrush یعنی سخت پلاسٹک کے ریشے جس کی مدد سے آپ دانت صاف کرتے ہیں ان کو ایسا کیوں بنایا گیا؟ ان کو بنانے کی وجہ یہ تھی کہ فریڈرک موائسٹ جنہوں نے اس کا آئیڈیا دیا تھا وہ کہتے ہیں کہ: '' اگر اس کے اوپر tufts سخت پلاسٹک کے نہ بنائے جاتے تو دانتوں کے اندر چپکے ہوئے کھانے کو باہر نہیں نکالا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی یہ tufts دانتوں کو خراب ہونے سے بچانے میں مدد دیتے ہیں کیونکہ ان میں فلیوینوائیڈز کیمیکلز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ''

بائیک کے پیچھے لگا ہوا کیرئیر

بائیک کے پیچھے لگا ہوا کیرئیر جسے عموماً خواتین پکڑ کر بیٹھتی ہیں تاکہ وہ فکس ہو کر بیٹھ سکیں، مگر اس کو بنانے کی اصل وجہ یہ تھی کہ بائیک پر اگر کوئی سامان پیچھے رکھا جائے تو اس کو گرنے سے بچایا جاسکے کیونکہ بائیک کو سب سے پہلے صرف ایک شخص کی سواری اور آسانی کے لئے بنایا گیا تھا۔

سیڑھیوں کے ساتھ لگا ہوا حفاظتی جنگلہ:

سیڑھیوں کے ساتھ لگا ہوا حفاظتی جنگلہ گرنے سے بچانے کے لئے تو ہم لوگوں نے بنا لیا ہے، دراصل اس کو بنانے کا مقصد یہ تھا کہ جو لکڑی کی سیڑھیاں ہیں یا جو پلاسٹک کی سیڑھیاں بنائی جاتی ہیں بیرونِ ممالک ان کا توازن برقرار رکھا جاسکے۔ لیکن اب سیمنٹ سے بنی مضبوط سیڑھیوں کے ساتھ بھی یہ جنگلہ ہوتا ہے تاکہ گرنے سے بچایا جاسکے۔

ڈسپینسر کے پر پانی کی بوتل کو الٹا لگانا

ڈسپینسر عام طور پر گھروں اور دفاتر یا اسکولوں میں لگے ہوئے ہوتے ہیں، آپ نے دیکھا ہوگا کہ ان کے اوپر ہر جگہ پانی کی بوتل کو الٹا کرکے رکھا جاتا ہے، مگر ایسا کرنے کی وجہ کیا ہے؟ بوتل کو الٹا کرکے رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ الٹی ہوئی پانی کی بوتل کا پانی دیر سے ختم ہوتا ہے کیونکہ اس میں ایکوا کیوبک پریشر شامل ہو جاتا ہے اور پانی کی کثافت بھاری ہو جاتی ہے، وہیں سیدھی رکھی ہوئی بوتل کے پانی کا وزن ہلکا ہوتا ہے یوں وہ جلدی ختم ہو جاتا ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.