مفت میں برگر کیوں نہیں دیا ۔۔ پولیس اہلکاروں نے ریسٹورنٹ انتظامیہ کو جیل میں ڈالا اور خود معطل ہوگئے

image

لاہور میں پولیس گردی کا واقعہ، پولیس نے مفت برگر نہ دینے پر ریسٹورنٹ پر دھاوا بول دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے میں ریسٹورنٹ "جونی اینڈ جگنو" کی جانب سے پولیس کو فری برگر دینے سے انکار کرنے پر پولیس کی اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال کی کوشش۔

پولیس کی جانب سے مفت برگر نہ ملنے پر ریسٹورنٹ کے ملازمین کو ہراساں کیا گیا اور عملے کو گرفتار کرلیا۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس انعام غنی نے ایس ایچ او ڈیفینس سی پولیس اسٹیشن سمیت ملوث تمام پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیش آنے والے واقعہ سے کچھ روز پہلے ملوث پولیس اہلکاروں کی جانب سے علاقے کا دورہ کیا گیا تھا، اسی دوران ریسٹورنٹ "جونی اینڈ جگنو" سے مفت برگر کی فرمائش کی گئی تھی، جس پر ریسٹورنٹ نے مفت برگر دینے سے انکار کردیا تھا۔

جبکہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے ریسٹورنٹ ملازمین کو جمعہ کے روز حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق ریسٹورینٹ کی جگہ غیر قانونی طور پر بنائی گئی ہے۔

تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ انسپکٹر جنرل پولیس انعام غنی نے سی سی پی او لاہور کو تمام ملوث ملزمان کو بلا تاخیر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

انعام غنی نے مزید کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افسران اور اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

جبکہ ریسٹورنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ایسا کوئی واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے، 1 بجے کے بعد ہماری کچن ٹیم کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ ہماری ٹیم نے کل پوری رات پولیس اسٹیشن میں گزاری۔

ریسٹورنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے مفت کے کھانوں کی فرمائش معمول کی بات ہوگئی تھی، پولیس اہلکاروں نے دھمکی دی اور چلے گئے۔ جبکہ اگلے دن دوبارہ آکر پولیس اہلکاروں نے ریسٹورنٹ بند کرنے کی دھمکی دی۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.