خواتین کو حج کرنے کے لئے گزشتہ سال تک محرم کی ضرورت ہوتی تھی اور یہی وجہ ہے کہ ایسی خواتین جن کے ساتھ کوئی مرد نہیں ہوتا تھا یا محرم جن کا کوئی نہیں ان کو حج کے فرائض سرانجام دینے میں پریشانی ہوتی تھی۔ لیکن اب سعودی وزارتِ حج نے یہ اعلان کردیا ہے کہ خواتین بغیر محرم کے حج کی ادائیگی کرسکتی ہیں۔
اس سال حجاجِ کرام کے لیے تین پیکجز کو منظور کیا گیا ہے جن میں سے ایک خواتین کے لیے بھی مختص کیا گیا ہے۔
وزارت حج کا کہنا ہے کہ : '' حج کی خواہش رکھنے والی تمام خواتین اب انفرادی طور پر یعنی بنا کسی مرد کے بھی اپنی رجسٹریشن کرواسکتی ہیں اور حج کے لیے رجسٹریشن پورٹل 13 جون سے آن کردیا گیا ہے