بارات کے ساتھ ہاتھی بھی آئے مگر دولہا بھاگ گیا ۔۔ جانیں شادی میں ایسا کیا واقعہ پیش آیا ؟

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز پائی جاتی ہیں جن میں شادی کے دوران دلہا گھوڑے سے نیچے گر جاتا ہے یا پھر گھوڑا بدک جاتا ہے، لیکن آج آپ کو ایک ایسی ویڈیو دکھانے جا رہے ہیں جس میں ایک شادی کی تقریب اس میدان کی طرح لگ رہی تھی جہاں سب اپنی جان بچا کر بھاگ رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی کی تقریب کے دوران ہاتھی بدک گیا، جس کی وجہ سے شادی کی تقریب میں بھگدڑ مچ گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل ہاتھی تقریب میں موجود بگی سمیت دیگر چیزوں کو تہس نہس کر رہا ہے۔

ہاتھی کو شادی میں پٹاخے جلانا ایک آنکھ نہ بھایا، تقریب میں موجود ہر چیز کو تہس نہس کر کے رکھ دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھی اپنے آگے آنے والی ہر چیز کو اٹھا کر پھینک رہا ہے۔ ہاتھی نے گاڑی کو بھی چند فٹ پیچھے دھکیل دیا تھا۔

جبکہ دلہے نے بگی سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔

واضح رہے تقریب میں پٹاخوں کی آواز کی وجہ سے ہاتھی مشتعل ہو گیا تھا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.