ایرانی فوج نے اصفہان کے نزدیک سے ریسکیو کیے گئے امریکی پائلٹ کے حالیہ بیانات پر ایک مضحکہ خیز ویڈیو جاری کردی ہے۔
ویڈیو میں طیارے پر حملے، پیراشوٹ تباہ ہونے، ہزاروں فٹ کی بلندی سے گرنے، زمین میں دھنسنے، وہاں سے باہر نکلنے اور پھر دوبارہ ہزاروں فٹ بلند پہاڑ پر چڑھنے کے مناظر کو طنزیہ انداز میں دکھایا گیا ہے جس نے دیکھنے والوں کی توجہ حاصل کرلی۔
یہ ویڈیو امریکی پائلٹ کے اس انٹرویو کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ پیراشوٹ میں خرابی کے باعث اتنی بلندی سے گرنے کی وجہ سے ان کے جسم کی ہڈیاں ٹوٹیں اور شدید زخم آئے، لیکن اس کے باوجود وہ اپنی جان بچانے کے لیے 7 ہزار فٹ اونچی پہاڑی پر چڑھنے میں کامیاب رہے۔
یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں ایران نے اصفہان کے قریب ایک امریکی ایف 15 لڑاکا طیارہ مار گرایا تھا، جس کے بعد اس پائلٹ کو ریسکیو کیا گیا تھا۔