بیٹی کو قرآن کی مختصر سورتیں حفظ کروائیں اور پھر ۔۔ جانیں ڈاؤن سنڈروم کی بیماری میں مبتلا لڑکی نے کیسے قرآن حفظ کیا؟

image

دنیا میں انسان کے روپ میں ایسے ایسے ہیرے پائے جاتے ہیں جو شدید قسم کی سنگین بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باجود اپنے مقصد میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

آج کل سوشل میڈیا پر ایک لڑکی وائرل ہو رہی ہے جو کہ بچپن سے ڈاؤن سنڈروم کی بیماری کا شکار ہے۔ ڈاؤن سنڈروم ایک ایسی پیدائشی بیماری ہوتی ہے جس میں بچے کا چہرہ منگول قوم کے افراد سے مشابہ ہوتا ہے۔

یہ مرض جینیاتی نقص ہے اور یہ بیماری بچوں میں جسمانی و ذہنی معذوری کا سبب بنتی ہے۔

واپس آتے ہیں مذکورہ لڑکی پر جو اسی جینیاتی مرض میں مبتلا ہے لیکن اسی بیماری میں رہ کر ہی اس نے قرآن مجید حفظ کر کے دنیا کی پہلی لڑکی ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

اردنی لڑکی کی والدہ نے کہا کہ راون نے قرآن کو اپنی زندگی کہتے تھکتیں نہیں ہیں۔ ان کی والدہ نے بتایا کہ راون کے والد انتقال کر چکے ہیں۔

روان کی والدہ کا کہنا تھا کہ میری 4 بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا، انہوں نے بتایا کہ میرا بیٹا مجھ سے اپنے بھائی کی درخواست کرتا تھا کیونکہ وہ تنہا محسوس کرتا تھا۔ بعد ازاں اللہ نے انہیں راون عطا کی۔ راون کی والدہ نے خدا کا شکر ادا کیا اور کہا کہ ان کی بیٹی رب العالمین کا خاص تحفہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں نے راون کو جنم دیا اور یہ معلوم ہوا کہ وہ ڈاؤن سنڈروم کے سنگین مرض میں مبتلا ہے تو دیگر ماؤں کی طرح میں بھی افسردہ اور پریشان ہوئی لیکن میں اپنی بیٹی سے بہت پیار کرتی ہوں، اور میں نے قسم کھائی تھی کہ میں اسے قرآن پڑھنے کی تعلیم دوں گی۔ اور اگر میرے پروردگار نے اسے حفظ کرنے کے لئے لکھا ہے، اور اس کو محفوظ کرکے بھی مجھے عزت بخشی ہے۔

جینیاتی بیماری میں مبتلا لڑکی کی والدہ نے وضاحت کی کہ راون بہت سمجھدار بچی ہے اور جب میں نے اپنی بیٹی کی ذہانت کو محسوس کیا تو قرآن کی مختصر سورتیں حفظ کروائیں جو اس نے کم وقت میں یاد کرلیں۔

راون نے قرآن پاک کیسے حفظ کیا؟

انہوں نے بتایا کہ راون کو 6 برس کی عمر میں اسکول میں داخلہ کروایا اور ساتویں جماعت میں آکر اس کا تلفظ بہتر ہوا تو راون نے اسکول جانے سے انکار کردیا جس کے بعد میں اسے قرآن سینٹر لے جانے لگی اور 7 سال کی مسلسل محنت سے روان سے گزشتہ رمضان کے 29 ویں روزے کو مکمل قرآن حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.