اسکارف پر پابندی لگانا سیکولر انتہا پسندی ہے۔ ۔۔عمران خان نے ایسا کیوں کہا؟

image

وزیراعظم عمران خان نے مذہب اسلام کیخلاف آن لائن نفرت پھیلانے والوں پر کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے، انکا خیال ہے کہ اسلام فوبیا کی اصل وجہ ہی آن لائن نفرت ہے۔ سی بی سی چینل کی صحافی روز میری برٹن کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ اتنا بڑا مسئلہ کیوں ہے کہ اگر کوئی اپنا سر حجاب کر کے کور کرنا چاہتا ہے، اور وہ لوگ جو دوسروں پر انکے مذہبی پہناوے کی وجہ سے انگلیاں اٹھاتے ہیں وہ کافی عجیب ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے یہ بات انٹرویومیں ایک سوال کے جواب میں کہی کہ کیوبک میں ایک قانون نافذ ہے جس کے تحت سرکاری ملازمین اور اساتذہ کو اسکولوں میں حجاب پہننے سے منع کیا گیا ہے۔ انہوں کہا کہ مجھے یہ سیکولر شدت پسندی نظر آتی ہے اور سیکولر ازم کے پیچھے سارا خیال لبرلازم کا ہی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ وہ یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ اسلام فوبیا کیخلاف بولتے ہیں کیونکہ وہ بھی یورپ میں رہ چکے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ یہاں رہنے والے مسلمانوں پر کیا گزرتی ہے۔

واضح رہے کہ فرانس یورپ ممالک میں سب سے پہلا ملک تھا جس نے سن 2011 میں عوامی مقامات پر چہرے کو پورا چھپانے پر پابندی لگا دی تھی جبکہ اب اسی سال اپریل 2021 میں سر لنکا کی کابینہ نے بھی برقع پہننے پر پابندی لگا دی ہے اور اس پابندی پر یہ وضاحت دی تھی کہ ملکی سیکیورٹی کو خطرہ ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.