میں نے غریب بچوں کیلئے پیسے۔۔ خاتون پولیس اہلکار لوگوں کیلئے فرشتہ۔۔ جانیے اس خاتون پولیس اہلکار نے بچوں کی زندگی بنانے کیلئے کیا کیا؟

image

دنیا میں بہت سے ایسے لوگ ہوتے ہیں جو ہمیشہ انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں بلکل اسی طرح انسانیت کیلئے درد رکھنے والی ایک ریحانہ شیخ نامی مسلمان خاتون بھی ہیں جن کا تعلق بھارت کے شہر ممبئی سے ہے اور وہ ممبئی پولیس میں بطور سب انسپکٹر اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔40 سالہ سب انسپکٹر ریحانہ شیخ نے رائے گڑھ میں واقع ایک اسکول کے 50 بچوں کے دسویں جماعت تک کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس عظیم کام پر ممبئی پولیس کمشنر ہیمنت نگرالے نے ریحانہ شیخ کو مبارکباد دی اور اپنے افس بلا کر تعریفی سند دی۔

ریحانہ شیخ نے کہا کہ گزشتہ سال مجھے رائے گڑھ کے اسکول میں جانے کا اتفاق ہو ا جہاں بچوں کے پاؤں میں پہننے کو چپل بھی نہیں تھی۔ تو میں نے اسکول پرنسپل سے بچوں کی اس حالت کے بارے میں دریافت کیا جس پر پرنسپل نے جواب دیا کہ یہاں وہ بچے پڑھتے ہیں جن کے والدین بہت غریب ہیں جس کی وجہ سے وہ بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھا نہیں سکتے اور نہ ہی انہیں بہتر معیار زندگی فراہم کر سکتے ہیں ۔

ریحانہ شیخ نے بتایا کہ انہوں نے کچھ پیسے عید کیلئے اور اپنی بیٹی کی سالگرہ کیلئے جمع کر رکھے تھے جسے اب وہ غریب بچوں کی تعلیم میں خرچ کریں گی، سب انسپکٹر ریحانہ شیخ کے والد اور شوہر بھی انکے اس احسن اقدام پر بے حد خوش ہیں جبکہ انکے شوہر تو انکی معاشرے کی فلاح کو دیکھتے ہوئے انہیں "مدر ٹریسا" کہتے ہیں۔ان کے شوہر انہیں مدر ٹریسا اس لیے کہتے ہیں کیونکہ انہوں نے عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران 54 لوگوں کو پلازما ، خون اور آکسیجن دلوایا ۔

واضح رہے کہ ریحانہ شیخ ایک ایتھلیٹ اور والی بال کی کھلاڑی بھی ہیں اور 2017 میں سری لنکا میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کرتےہوئے 2 سونے کے اور 1 چاندی کا تمغہ جیتا اور انکے والد بھی ممبئی پولیس سے ریٹائرڈ سب انسپکٹر ہیں اور انکے شوہر اس وقت بھی اپنی خدمات محکمہ پولیس میں فراہم کر رہے ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts