پاکستانی اب 7 جولائی سے پہلے متحدہ عرب امارات نہیں جا سکیں گے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ سری لنکا، نیپال، بنگلہ دیش کی عوام پر بھی یہ پابندی عائد ہوتی ہے لیکن ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ 7 جولائی کے بعد یہ پابندی ختم ہو جائے گی یا نہیں بلکہ اس پابندی کے بڑھنے کے امکان زیادہ ہیں یہ تمام تر تفصیلات اتحاد ائیر ویز نے اپنی ویب سائیٹ پر عوام کیلئے شئیر کر دی ہیں تاکہ کسی کو بھی کوئی مشکل درپش نہ آئے۔
کراچی لاہور اور اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات جانے والی پروازوں کی ویب سائیٹس پر یہ پیغام جاری کر دیا گیا ہے کہ 7 جولائی سے پہلے کوئی بھی متحدہ عرب امارات کا رخ نہیں کر سکتا ساتھ ہی ساتھ یہ بھی تفصیل جار کی گئی ہے کہ وہ افراد بھی اب متحدہ عرب امارات نہیں جا سکتے جنہوں نے پچھلے 14 دنوں میں متحدہ عرب امارات کے کسی بھی ملک کا دورہ کیا ہے۔
ساتھ ہی ساتھ اتحاد ائیر ویز نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ 7 جولائی سے پہلے صرف وہی متحدہ عرب امارات کا رخ کر سکتے ہیں جو سفارت کار ہوں ، متحدہ عرب امارات کے شہری ہوں یا پھر گولڈن ویزا ہولڈر ہوں۔ لیکن ان کیلئے بھی یہ شرط رکھی گئی ہے کہ وہ بھی اپنا پی سی آر ٹیسٹ کروائیں اور یہ ٹیسٹ فلائٹ روانگی سے کم از کم 48 گھنٹے پہلے کا ہونا لزمی قرار دیا گیا ہے۔