مسجد میں موجود لوگوں کو دھمکیاں دیں اور۔۔ کینیڈا میں اسلامو فوبیا کا ایک اور خطرناک واقعہ سامنے آگیا؟

image

کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو میں ایک اور اسلامو فوبیا کا واقعہ پیش آیا یہ واقعہ ٹورانٹو کے علاقے اسکاربورو میں واقعہ اسلامک انسٹیٹیوٹ آف ٹورانٹو میں پیش آیا، اس وقعہ میں ایک مرد اور ایک عورت نے اسلامک انسٹیٹیوٹ آف ٹورانٹو میں زبردستی اندر داخل ہونے کی کوشش کی نہ صرف اندر داخل ہونے کی کوشش کی بلکہ مذکورہ جگہ میں دھماکا خیز مواد لگانے جیسی سنگین دھمکیاں بھی دیں۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ دوپہر 12 بجے 2 نامعلوم افراد نے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی جس پر وہاں موجود لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی اور اب وہ دونوں ملزمان پولیس کی حراست میں ہیں جبکہ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے پاس سے کوئی اسلحہ یا دھماکا خیز مواد اس وقت موجود نہیں تھا البتہ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ دھمکیاں دینے والے ملزمان کو دیکھ کر یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے یہ دونوں نشے میں دھت تھے اس کے علاوہ ٹورانٹو پولیس نے ملزمان کے بارے میں مزید اور کچھ تفصیلات جاری نہیں کیں ہیں۔

واضح رہے کہ یہ کینیڈا میں میں دوسرا اسلامو فوبیا کا واقعہ ہے کیونکہ اس واقعہ سے پہلے بھی کینیڈا میں ایک شخص نے مسلمان فیملی پر ٹرک چڑھا دیا تھا جس کے نتیجے میں اس فیملی کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.