کراچی میں پانی کا مسئلہ تو عام بات ہے۔ مسئلہ اس حد تک سنگین ہو جاتا ہے کہ شہری پانی کے لیے احتجاج تک کرنے لگتے ہیں۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر گردش کرتی یہ ویڈیو کراچی کے شہریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی کے علاقے پنجاب چورنگی پر واقع انڈر پاس میں پانی کی ایک پائپ لائن ٹوٹ گئی ہے، اس پانی کو بھرنے کے لیے پانی کے ٹینکروں کی قطاریں انڈر پاس میں لگی ہوئی تھیں۔
شہری کی جانب سے اپلوڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پانی کے ٹینکر ٹوٹے ہوئے پائپ سے پانی ٹینکر میں بھر رہے ہیں۔
جبکہ ایک صارف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کلفٹن کینٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے ٹینکر استعمال کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پنجاب چورنگی پر واقع اس انڈر پاس میں موجود پانی کی پائم لائن ٹوٹ گئی تھی جس سے انڈر پاس میں پانی جمع ہوگیا تھا۔