آدمی کی پرندے سے محبت ۔۔ ایک ہی پلیٹ میں آدمی اور پرندے کے کھانا کھانے کی حیرت انگیز ویڈیو وائرل

image

انٹرنیٹ پر اکثر ایسی دلچسپ مناظر والی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جن کو دیکھ کر پورا دن اچھا گزرتا ہے اور ویڈیو کو بار بار دیکھنے کا دل کرتا ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ فیسبک اور ساتھ ہی انسٹاگرام پر دیکھی گئی ہے جس کو دیکھ کر صارفین سال 2021 کی خوبصورت ترین ویڈیو قرار دے رہے ہیں۔ یہ ویڈیو بھارت کی ہے جسے میگھا راج ڈھیسال نامی صارف نے شئیر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک آدمی کسی ڈھابے میں دال چاول کھا رہا ہے اور اسی پلیٹ میں مینا بھی دال چاول کھا کر لطف اندوز ہو رہی ہے۔

مذکورہ ویڈیو کوصارفین بے حد پسند کر رہے ہیں اور اب تک 2 لاکھ سے زائد افراد اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔

اس ویڈیو کی ایک اور خاص یہ ہے کہ اس میں جو شخص پرندے کے ساتھ کھانا کھا رہا ہے دراصل وہ آدمی ویڈیو شئیر کرنے والے انسٹاگرام صارف کے والد ہیں۔

ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.