سپریم لیڈر کی صحت کیسی ہے؟ ایرانی صدر نے بتا دیا

image

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای طبی طور پر مکمل صحت مند ہیں اور ان کے چہرے اور ٹانگوں پر آنے والے زخم بھی ٹھیک ہو چکے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں مسعود پزشکیان نے بتایا کہ ان کی مجتبیٰ خامنہ ای سے دو مرتبہ ملاقات ہوئی، جن میں سے ایک ملاقات 7 گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

آبنائے ہرمز سے متعلق ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کی پیشکش قبول ہونے کی صورت میں آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات بحال کرنے کے وعدوں پر عمل کیا جائے گا۔ ان کے مطابق امریکا نے پیشکش قبول کی تو اسی روز مذاکرات شروع ہوسکتے ہیں۔

مسعود پزشکیان نے امریکا سے بداعتمادی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ماضی میں کیے گئے تحریری وعدوں کی پاسداری نہیں کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے کے لیے بھی تیار ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US