کورونا ویکسین لگوانے والے کو 14 لاکھ ڈالر کا فلیٹ ملے گا ۔۔ جانیے کس ملک نے لوگوں کو اتنا بڑا انعام دینے کا اعلان کر دیا؟

image

جہاں پوری دنیا کورونا وائرس سے بچنے کیلئے کورونا ویکسین کا انتظار کر رہی تھی لیکن اب جب ویکسین بن چکی ہے تو لوگوں میں کورونا ویکسین کو لے کے بہت سے شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں انہی شکوک و شبہات کی وجہ سے دنیا بھر میں کئی لوگ ویکسین لگوانے سے پر ہیز کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہانگ کانگ کی ریاست نے لوگوں کو ویکسین کی ترغیب دلانے کیلئے کئی قیمتی انعامات کی پیش کش کی ہے ، ان انعامات میں شاپنگ واؤچر، 14 لاکھ ڈالر مالیت کا فلیٹ اور ہوائی سفر شامل ہے۔

ہانگ کانگ میں ویسے ابھی تو حالات بہتر ہیں لیکن ہانگ کانگ کی حکومت کو یہ خطرہ ہے کہ اگر ویکسین لوگوں نہ لگوائی تو حالات کنر ول سے باہر ہو سکتے ہیں۔ ہانگ کانگ میں اپنا گھر بنانا بہت مشکل ہے کیونکہ دو کمروں کا ایک چھوٹے سے فلیٹ کی مالیت 14 لاکھ ڈالر ہے اور ایک چھوٹے سے 2 کمروں کے فلیٹ لینے کیلئے ایک شخص کو اپنی 20 سال کی تنخواہ جمع کرنی پڑتی ہے۔

اس کے علاوہ ہانگ گانگ میں ہی کچھ دفاتر ایسے بھی ہیں جہاں ویکسینیشن کروانے والوں کو تنخواہ دے کر کچھ دنوں کیلئے چھٹیوں پر بھیجا جا رہا ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts