بچے کا ہاتھ کھا لیا اور پھر ۔۔ ڈولفن کے خطرناک حملے پر بچے کی ماں نے کیا کیا؟ جانیں

image

پول میں موجود ڈولفن نے چھ سالہ بچے کا ہاتھ چبا ڈالا ، یہ واقعہ یوکرین کے شہر اوڈیسا میں نمو ڈولفینزییم میں پیش آیا ہے، ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چھ سالہ بچہ ایک پول کے قریب بیٹھا ہے اور پانی کے اوپر ہاتھ ہلا رہا ہے اور اسی وقت ایک ڈولفن پانی سے باہر نکل کر اس کا ہاتھ چبا ڈالتی ہے۔

بچے کو حادثے کے فوراََ بعد اسپتال لے جایا گیا جہاں بچے کے ہاتھ پر ٹانکے آئے اس واقعے پر بچے کی ماں کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی وہ خود زمہ دار ہیں اور پول انتظامیہ کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتی۔

اس واقعہ پر پول انتظامیہ نے کہا کہ ہم لوگوں کو بار بار مطلع کرتے ہیں کہ پول کے قریب کوئی نہ جائے اور نہ ہی پانی کے قریب ہاتھ رکھیں اس کے علاوہ اب پول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات مستقبل میں نہ ہوں اس کیلئے اب ہم حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر بنائیں گے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts