سفر کے دوران ہمیں کسی نے آم کی گھٹلی دی اور پھر ہم نے ۔۔ 6 لاکھ روپے میں بکنے والے آم اور اس کے مالک کی کہانی جس نے انہیں امیر بنا دیا

image

کسان بہت محنت کرکے اپنے کھیتوں میں پھل اور اناج اگاتے ہیں اور دن رات اس فکر میں رہتے ہیں کہ کیسے اپنے کھیت میں اُگنے والے اناج کی حفاظت کرسکیں اور فصل کی بروقت کٹائی اور صفائی کی جائے۔ یہی وجہ ہے کہ محنت کش کسان سب سے زیادہ اچھی کھاد استعمال کرنے کا سوچتا ہے اور خواہش رکھتا ہے کہ اس کی فصل جلدی پھلے پھولے اور منافع بخش بھی ثابت ہو۔

ایسے ہی ایک کسان کی کہانی ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں جو ٹائمز ناؤ نیوز، ہندوستان ٹائمز اور دیگر بھارتی نیوز ویب سائٹس پر بتائی گئی ہے۔ بھارت کے مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والا کسان جوڑا جن کے نام رانی اور سنکلپ پریھار ہیں۔ یہ دونوں بتاتے ہیں کہ:

'' ہم دونوں کولکتہ سے مدھیہ پردیش ٹرین کا سفر کرکے واپس آ رہے تھے اور ایک دوسرے سے فصل کی باتیں کر رہے تھے کہ کون سی کھاد استعمال کریں اور کس قسم کی کھاد کو استعمال نہ کیا جائے تاکہ ہم کم وقت میں زیادہ منافع کما سکیں، ابھی ہم یہ باتیں کر ہی رہے تھے کہ ہمارے برابر بیٹھے ایک شخص نے بھی ہم سے فصل کے متعلق بات کرنی شروع کردی۔ ہمیں یہ تو نہیں معلوم کہ وہ کون تھا کہاں سے تعلق رکھتا تھا، مگر وہ ایک مسلمان شخص تھا جس کے پاس فصل اور کھیتوں سے متعلق بہت معلومات تھی۔ اس نے ہم سے 1 گھنٹہ مسلسل باتیں کیں اور پھر جب اس کا اسٹیشن آنے والا تھا تو اس نے ہمیں 2 گٹھلیاں دیں اور کہا کہ یہ اگاؤ، اس سے زیادہ اچھا پھل کہیں نہیں ملے گا ہم دونوں نے رکھ لیا۔

رانی کہتی ہیں کہ: پھر 7 دن کے بعد مجھے یاد آیا کہ اس گٹھلی کو ہم اپنے کھیت میں لگا کر تو دیکھیں کہ کیا واقعی وہ انسان جو بول رہا تھا وہ سچ ہے بھی یا نہیں۔ پھر ہم نے وہ گٹھلی لگائی، اس کی حفاظت بھی کی جیسے باقی پودوں کی کرتے ہیں اور پھر جب اس میں سے لال رنگ کا خوبصورت آم نکلا تو ہم حیران رہ گئے کہ یہ آم ہے لیکن لال آم جس کے بارے میں ہم نے کبھی سنا بھی نہیں۔

ایک دن میرا شوہر اس کو مارکیٹ میں بیچنے گیا تو اس کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے، کیونکہ ایک کلو آم کے بدلے اس نے مجھے 1 لاکھ 70 ہزار روپے لا کر دیئے اور اس کے ہوش اڑے ہوئے تھے، پسینہ ٹپک رہا تھا۔ میں نے پوچھا آج کیا بات ہے سب خیریت ہے آج سے پہلے اتنا پریشان نہیں دیکھا۔ ''

پھر میرے شوہر سنکلپ پریھار نے بتایا کہ: '' ہمارے پاس ایک قیمتی خزانہ ہے اور وہ ہماری زمین پر لگے ہوئے لال آم ہیں جن کو تم ہر وقت بُرا بھلا کہتی رہتی ہو کہ یہ کیسے آم ہیں یہ کیا ہیں وغیرہ وغیرہ ۔۔ رانی تم اب واقعی رانی بن چکی ہو کیونکہ یہ آم جو ہمارے پاس ہیں ان کا نام میاں قاضی آم ہیں جو دنیا میں سب سے زیادہ مہنگا فروخت ہوتا ہے۔ ایک کلو آم کی قیمت 1 لاکھ 70 ہزار روپے ہے اور یہ پیسے رکھ لو کسی کو بتانا مت اور اب سے کوئی فصل دیکھنے آئے تو دھیان رکھنا کہ کوئی آم نہ توڑ کر لے جائے۔''

رانی بتاتی ہیں کہ: '' اس دن سے آج تک ہم نے آموں کی خوب دیکھ بھال شروع کردی، پھر جیسے جیسے لوگوں کو معلوم ہوا کہ ہمارے پاس بہت مہنگا آم ہے تو بہت سے لوگ چوری کرنے آئے، کسی نے ہمیں دھوکہ دینے کی کوشش کی لیکن اب ہم نے ان آموں کی حفاظت کے لئے 7 قیمتی کتے اور ایسے گارڈز محافظ رکھ لئے ہیں جو آموں کے ساتھ ساتھ پوری زمین کی حفاظت کرتے ہیں۔''

پہلے ہمارے پاس اتنی آمدنی نہیں تھی، لیکن بھلا ہو اس مسلمان شخص کا جس نے ہمیں اس آم کی گھٹلی دی جس نے ہمیں کم ہی وقت میں امیر بنا دیا اور اب ہمارے پاس ایک اچھا مہنگا گھر ہے جو ہمارے خوابوں کی تعبیر معلوم ہوتا ہے اور ہمارے آم بھی ہمارے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ لیکن ایسا بالکل نہیں ہے کہ ہم باقی پھلوں کا خیال نہیں رکھتے، ہمارے لئے ہر پھل اور سبزی یا اناج سب ہی برابر ہیں اور سب کے لئے مناسب محنت کرتے ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.