میں یہاں بہت تکلیف میں تھی ۔۔ ایک سال سے یہ خاتون بیت الخلاء میں کیوں رہ رہی تھی؟

image

ایک سال سے بیت الخلاء میں رہنے والی خاتون کو گھر مل گیا، اس خاتون کا گھر منہدم ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں اسکی لے پالک بیٹی اور داماد کا انتقال ہو گیا تھا اس افسوسناک واقعہ کے بعد بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر پالاکڈ میں موروگا نامی خاتون کے پاس گھر موجود نہ تھا کہ جس میں وہ اپنی باقی زندگی کے ایام گزار سکے۔

خاتون کیلئے جنتا دل پارٹی کے رہنما و وزیر بجلی کرشن فرشتہ بن کر آئے اور اپنی جماعت کے افراد کو حکم دیا کہ خاتون کو سب سے پہلے اسپتال منتقل کیا جائے اور پھر انہیں محفوظ مکان میں منتقل کر دیا جائے، اور اب خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور مکمل صحتیاب ہونے کے بعد انہیں گھر میں منتقل کر دیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر بجلی کرشن نے کہا کہ مجھے خاتون کی تکالیف کا احساس ہے اس لیے سب سے پہلے انکا علاج کروایا جائے گا اور پھر انہیں گھر میں منتقل کر دیا جائے گا۔

ایک سال سے بیت الخلاء میں رہنے والی خاتون موروگا کا کہنا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ اب میں اپنے گھر چلی جاؤں گی اور میں اہل محلہ اور وزیر صاحب کی بے حد شکر گزار ہوں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.