مائیں اپنے بچوں کو بچانے کیلئے کسی حد تک بھی۔۔ خطرناک سانپ کے حملے سے مرغی کا اپنے بچوں کو بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image

ماں قدر ت کا ایک ایسا انمول تحفہ ہے جس کا کوئی نعم و بدل نہیں ، اپنے بچوں سے محبت اور ماں کی مامتا صرف انسانوں میں ہی نہیں بلکہ جانوروں میں بھی پائی جاتی ہے، سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ایسی ویڈیو کے خوب چرچے ہیں جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سانپ کچھ چوزوں پر اچانک حملہ کر دیتا ہے ۔

اور اسی وقت مرغی بھی وہاں ہی موجود ہو تی ہے اور چوزوں کی ماں یعنی کہ مرغی اپنے بچوں کو بچانے کیلئے سانپ سے لڑ جاتی ہے اور تب تک پیچھے نہیں ہٹتی جب تک سانپ اس کے بچوں کا پیچھا نہ چھوڑ دے، ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ مرغی اپنے پروں کو پھیلائے سانپ پر چھلانگیں مارتی ہے اور پھر کچھ ہی دیر میں سانپ ڈر کر خود ہی پیچھے ہٹ جاتا ہے اور اس چوزوں کی جان بچ جا تی ہے۔

وائرل ہوتی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ

او خدایا ، یہ ایک سخت اور لڑائی تھی

ایک اور صارف نے لکھا کہ

مائیں اپنے بچوں کی جان بچانے کیلئے کسی حد تک بھی چلی جاتیں ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.