تھپڑ کھانے کے بعد کیسا محسوس کررہے ہیں ۔۔ بچی کے سوال کے بعد کیا ہوا؟

image

فرانسیسی صدر کو ایک مرتبہ پھر بے انتہا شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون ایک اسکول کا دورہ کر رہے تھے اور اس دورے کے دوران ایک بچی نے صدر صاحب سے سوال کیا کہ اب آپکو تھپڑ کھانے کے بعد کیسا محسوس ہو رہا ہے اور اب آپکی طبیعت کیسی ہے؟ فرانسیسی صدر کا یہ دورہ ملک میں براہ راست نشر کیا جا رہا تھا جس کے باعث ایمانوئیل میکرون کو بے انتہا شرمندگی اٹھانی پڑی۔

بچی کے اس سوال پر فرانسیسی صدر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ " میں اب ٹھیک ہوں اور تھپڑ مارانا کوئی تفریحی عمل نہیں تھا اور نہ ہی یہ کوئی اچھی بات ہوتی ہے، اور کسی کو بھی اس طرح تھپر مارنا اچھی بات نہیں ہوتی یہاں تک کہ اسکول کے صحن میں بھی یہ اچھا عمل نہیں ہے جبکہ جس شخص نے مجھےتھپڑ مارا وہ ٹھیک نہیں تھا "۔

فرانسیسی اخبار لی فیگارو کے مطابق صدر ایمانوئیل میکرون کے ساتھ یہ واقعہ تب پیش آیا جب وہ بوائس ڈی پکارڈی قصبے میں واقع ایک اسکول کا دورہ کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد معمولات زندگی بحال ہونے پر فرانسیسی صدر آج کل اسکولوں، ریسٹورنٹس اور بہت سی عوامی جگہوں کادورہ کر رہے ہیں ۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق اس سے پہلے بھی فرانسیسی صدر کے ساتھ ایک واقعہ آج سے 10 روز قبل پیش آیا جس میں ایک نوجوان نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو مصافحہ کرنے کے بعد تھپڑ رسید کر دیا تھا اور اب ایک بچی کے سوال پر فرانسیسی صدر کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.