زیادہ بچوں والے والدین کو 1 لاکھ روپے دئیے جائیں گے کیونکہ ۔۔ یہ منفرد اور انوکھا فیصلہ کس ملک نے کیا ؟ جانیں

image

بھارت کے صوبائی وزیر کھیل نے زیادہ بچوں والے خاندانوں میں 1 ،1 لاکھ تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، وزیر کھیل رابرٹ روماویا نے بھارت کی شمالی ریاست میزروم میں اپنےحلقے ایزواہ ایسٹ -2 کے ہر اس مرد اور عورت کو 1 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا جس کے بچے زیادہ ہوں گے اور صرف یہی نہیں بلکہ ٹرافی اور سرٹیفیکیٹ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اپنے اس بیان پر وزیر کھیل روبرٹ روماویا کا کہنا ہے کہ میزروم کی آبادی میں کمی اور بانجھ پن کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ میزروم کے کئی شعبوں میں ترقی کیلئے کی آبادی میں اضافے کی ضرورت ہے جبکہ کم آبادی ایک تشو یشناک مسئلہ ہے اور میزو جیسی چھوٹی کمیونیٹیوں اور قبیلوں کی بقاء کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ اور لوگوں کو انعامات دینے میں جتنا بھی خرچ آئے گا اسے ایک کنسلٹنسی فرم اداد کرے گی اور یہ فرم بھی وزیر کھیل کے بیٹے ہی ہے۔

سن 2011 ء کے اعدادو شمار مطابق میزروم کی آبادی 10 لاکھ 91 ہزار 14 تھی اور یہ ریاست 21 ہزار 87 اسکوائر کلومیٹر رقبے پر مشتمل ہے اور یہاں فی کلو میٹر 52 افراد رہتے ہیں جبکہ یہ ریاست آرونا چل ہر دیش کے بعد بھارت کی سب سے کم آبا دی والی ریاست ہے۔

واضح رہے کہ رابرٹ روماویا کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب بھارتی کچھ ریاستیں آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے پالیسیاں تشکیل دے رہے ہیں اور ان پالیسیوں کو فروغ دینے کیلئے اقدامات بھی کر رہی ہے۔

لوگوں کو دیے جانے والے انعامات کا سارا خرچہ ایک کنسلٹنسی فرم ادا کرے گی جو کہ وزیر کھیل کے بیٹے کی ہی فرم ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts