بارات سج دھج کر آئے تو سب کو اچھی لگتی ہے، وہ خوشیاں وہ رونقیں ماحول کو خوشگوار بنا دیتی ہیں۔ دولہا اور دلہن اپنی شادی کو یادگار بنانے کی کوشش ضرور کرتے ہیں۔ پھر چاہے وہ خود کچھ نیا پلان کریں یا پھر ان کے گھر والے کوئی نیا ٹرینڈ آزماتے ہیں۔
شادیوں میں کچھ نئے اور منفرد ٹرینڈز تو چل ہی رہے ہیں، مگر بارات روایتی طریقوں سے گاڑیوں میں ہی آتی ہے۔ لیکن آج ہم آپ کو کچھ ایسی شادیوں کی تصاویر اور ویڈیوز دکھا رہے ہیں جہاں بارات بڑی اور مہنگی گاڑیوں میں نہیں بلکہ جانوروں پر آئیں ہیں۔
منفرد باراتوں کا احوال:
٭ بیل گاڑی:
بھارت میں چھوٹے لال نامی دولہا نے گاڑیوں کے دھوئیں سے بچنے کے لئے اپنی بارات بیل گاڑی پر لے کر گئے۔ اس شادی کی اور حیران کر دینے والی بات یہ ہے کہ بیل گاڑی 35 کلومیٹر کا سفر طے کرکے دلہن کو لینے پہنچی تھی اور کوئی میوزک سسٹم نہیں بلکہ لوگوں نے مل بانٹ کر خود گانے گائے۔
٭ باراتیوں میں ہاتھی بھی شامل:
کچھ وقت قبل ہم نے آپ کو ایک شادی کا بتایا تھا، جہاں بارات کے ساتھ دولہا ہاتھی بھی لے کر گیا تھا، مگر ہوا کچھ یوں کہ شادی میں پٹاخے جلنے کی وجہ سے ہاتھی بپھر گئے تھے اور دولہے کو خود اپنی ہی شادی سے بھاگنا پڑا تھا۔
٭ ہاتھی پر بارات:
یہ شادی ہے کیسو رام کی جو بھارتی مدھیاپردیش سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے گاؤں میں لوگ پیدل ہی بارات لے کر جاتے ہیں، مگر یہ جناب ہاتھی پر بیٹھ کر گئے تھے تاکہ دلہن کے ساتھ ہاتھی پر مزے سے بیٹھ کر آ جائیں۔
٭ ہاتھی :
گوتم بھیر بھی بھارت سے تعلق رکھتے ہیں مگر انہوں نے اپنی شادی میں ہاتھی پر بیٹھ کر جانے کا فیصلہ کیا، کیونکہ ان کا سسرال گھر سے صرف 7 گلیوں کے فاصلے پر تھا تو یہ ہاتھی پر بیٹھ کر گئے۔
٭ گدھے پر بارات:
گدھا گاڑی کو غریبوں کا جہاز سمجھا جاتا ہے کیونکہ ہر کام اس کی مدد سے جلدی ہی کرلیتے ہیں، کہیں بھی جانا ہو گدھا گاڑی پر بیٹھ کر جاتے ہیں۔ لیکن اس بھارتی دولہے نے اپنی غربت میں بھی منفرد شادی کے خواب کو حقیقت بنالیا، اور اپنی بارات گدھے پر بیٹھ کر لے کر گیا اور دلہن کو بھی ساتھ بٹھا کر لائے۔
٭ گھوڑا گاڑی:
گھوڑا گاڑی پر بارات لانا تو بہت عام ہے، لیکن اب لوگ مہنگی گاڑیوں میں سفر کرنا پسند کرتے ہیں۔ مگر بھارت میں گھوڑوں پر باراتیں آج بھی لے کر جانا بہت عام ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں شیواجی کی بارات جو گھوڑے پر بیٹھ کر گئے اور سب کو پیدل چلوایا۔
٭ اونٹ پر:
یہ دو شادیوں کی تصویر ہے، یہ دولہے اونٹ پر سوار ہو کر گئے اور دلہنیں لے آئے۔ ایک دولہا اکیلا بیٹھا اونٹ پر واپسی دلہن کے ساتھ اسی اونٹ پر بیٹھ کر آیا۔ لیکن دوسرے دولہا نے تو باراتیوں کو بھی اونٹ پر بٹھا لیا۔