بنگلے میں چوری ۔۔ کروڑوں کی ڈکیتی کیسے ہوئی؟ مالک نے دکھ بھری کہانی سنا دی

image

کراچی کے پوش علاقے گلشن اقبال میں ایک بنگلے میں ہوئی بڑی ڈکیتی اور ڈکیتی میں ڈاکوؤں نے مجموعی طور پر مذکورہ بنگلے سے 1 کروڑ 7 لاکھ کی لوٹ مار کی۔

یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جس کا مقدمہ آج صبح درج کروایا گیا مدعی کا اس ڈکیتی پر کہنا ہے کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ گھر پر ہی تھا کہ 3 ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور مجھ پر پستول تان لیا اور کسی بھی قسم کی مزاحمت کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

اس کے بعد ایک ملزم فیملی کیساتھ ٹی وی لاونج میں رہا اور باقی دو ملزم کمرے میں چلے گئے اور الماری میں رکھے 80 تولہ سونا ، 8 ہزار 500 امریکی ڈالرز اور 90 ہزار پاکستانی روپے لوٹے اور اس کے علاوہ ایک ایف آئی ار میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں ملزمان دوسرے کمرے سے جاتے ہوئے ایک پرانا اورایک نیا لیپ ٹاپ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

واضح رہے کہ مدعی کا کہنا ہے کہ ملزمان دیکھنے میں سرائیکی زبان بولنے والے لگ رہے تھے لیکن وہ اردو بول رہے تھے اور وہ موبائل فون پر مسلسل کسی سے رابطے میں بھی تھے اور صرف یہی نہیں بلکہ جاتے جاتے وہ گھر میں کھڑی کار بھی لے اڑے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts