شادی سے پہلے نوکری کرتی تھیں جو شاہی خاندان کے اصول کے خلاف تھا ۔۔ وہ 4 لمحات جب شہزادی ڈیانا نے شاہی اصول توڑے

image

شاہی خاندان اور اس سے جڑا ہر شخص آئے روز خبروں کی شہ سرخیوں کا حصہ بنا رہتا ہے کیونکہ شاہی خاندان کے ہر رکن کا اپنا ایک اہم کردار ہے جس کی وجہ سے وہ اہمیت کے حامل ہیں۔

شاہی خاندان کی اہم ترین فرد شہزادی ڈیانا جو اب اس دنیا میں نہیں ہیں لیکن ان سے وابستہ کئی ساری یادیں آج بھی لوگوں کو یاد ہیں۔

مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی شہزادی ڈیانا کا شمار دنیا کی حسین ترین خواتین میں کیا جاتا تھا اور ان کی خوبصورتی سے سب ہی متاثر تھے۔ شہزادی ڈیانا سے متعلق آپ نے کئی باتیں سنی ہوں گی لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ لیڈی ڈیانا کئی بار شاہی خاندان کے رہنما اصول کے خلاف بھی جا چکی ہیں۔؟

آج ہم ان 4 لمحات کا ذکر کریں گے کہ جب انجہانی لیڈی ڈیانا نے شاہی پروٹوکول کی خلاف ورزی کی۔

1- دلوں کی ملکہ شہزادی ڈیانا شاہی خاندان کی رکن بننے سے قبل ہی شاہی اصول توڑ چکی ہیں۔ شادی سے پہلے، لیڈی ڈیانا نے ڈانس انسٹرکٹر، پلے گروپ اسسٹنٹ، اور پارٹیوں میں ایک ہوسٹیس کی حیثیت سے کام کیا ہے، یہاں تک کہ منگنی کے بعد بھی انہوں نے نوکری کی جو کہ شاہی خاندان کے اصولوں کے خلاف ہے۔

2- اگر آپ شہزادی کی تصاویر کو قریب سے دیکھیں تو آپ کو ایک چھوٹی سی خاصیت نظر آئے گی وہ یہ کہ لیڈی ڈیانا کبھی بھی دستانے نہیں پہنتی تھیں۔ اس سخت اصول کی خلاف ورزی کی وجہ سے ان کی لوگوں میں چاہت اور بھی بڑھ گئی۔ ڈیانا کا خیال تھا کہ وہ لوگوں سے براہ راست رابطہ کرنا اور ان سے ہاتھ ملانا پسند کرتی ہیں۔ اسی طرح شہزادی نے یہ کہتے ہوئے ہیٹ (ٹوپی) پہننے سے انکار کر دیا تھا کہ آپ اسے پہن کر کسی بچے کو کو گلے نہیں لگا سکتے۔

3- شہزادی ڈیانا اپنے بچوں کو شرارت کرنے سے روکتی نہیں تھیں۔ شاہی خاندان میں بچوں کو آداب اور تہذیب سکھانے پر ترجیح دی جاتی ہے لہٰذا انہوں نے اپنے بچوں کو شرارت سے نہیں روکتی تھیں بلکہ ان کے ساتھ خود بھی شرارت کرنے کے لیے گھل مل جاتی تھیں۔

4- مامتا شہرادی ڈیانا کے لیے انتہائی اہم چیز تھی۔ ویلز کی شہزادی نے خود اپنے ننھے شہزادوں کے ناموں کا انتخاب کیا تھا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts