بھارت میں آئے روز شادی سے متعلق عجیب و غریب طرز کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔ اب اسی طرح کا ایک اور انوکھا اور ایک طرح سے افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جس کے بارے میں سن کر آپ کو بھی غصہ آنے لگے گا۔
یہ واقعہ بھارتی شہر جے پور میں پیش آیا جہاں دلہا ناراض ہوکر باراتیوں کو لے کر اپنے ایک ایک رشتے دار کے گھر پہنچ گیا جہاں اس نے دوسری لڑکی سے شادی کرلی تو اور پہلی لڑکی کا گی زندگی برباد کر دی۔
وجہ یہ سامنے آئی کہ شادی کے دوران مٹن نہ کھلانے پر دلہاکو شکوہ ہوااور غصے میں وہ باراتیوں کو لے کر اپنے ایک رشتے دار کے گھر پہنچا جہاں اس نے کسی دوسری لڑکی سے بیاہ کر لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر جے پور میں بھی پیش آیا، جہاں ایک 27 سالہ دلہا راما کانت پترا اس بات پر اپنی شادی چھوڑ کر چلا گیا کہ بارات کو مٹن کیوں نہیں کھلایا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ جے پور کے بندھا گاؤں میں شادی کی تمام تر تیاریاں مکمل ہوگئیں تھیں لیکن شادی کی رسومات شروع ہونے سے قبل معلوم ہوا کہ کھانے میں مٹن نہیں ہے جس پر دلہا طیش میں آ گیا اور اس نے دلہن والوں سے شکایت کی کہ تقریب میں مٹن کیوں نہیں ہے؟
دلہن کے اہلخانہ نے دلہے کو روکنے کی بہت کوشش کی تاہم وہ اپنی ضد پر قائم رہا اور شادی ختم کرکےیہاں سے نکل کر دلہا باراتیوں کو لے کر اپنے ایک رشتے دار کے گھر پہنچا جہاں اس نے دوسری لڑکی سے شادی کرلی۔