جس طرح منفرد شادیاں کرنے کا ٹرینڈ بڑھتا جا رہا ہے، بالکل اسی طرح منفرد انداز میں سالگرہ بھی منائی جاتی ہے۔ مگر اکثر دیکھا یہ گیا ہے کہ سالگرہ منفرد انداز سے منانے میں کچھ لوگوں کو بہت نقصان ہوا، کسی نے اپنی خوشی دوسروں کے ساتھ بانٹی ہے تو کسی نے جنگ کے عالم میں بھی اپنے بچوں کی خوشیوں کو خاص رکھا ہے۔
آئیے دکھاتے ہیں آپ کو کچھ ایسی سالگرہ کی تقاریب جن میں لوگوں نے جہاں خوشیاں منائیں، وہیں کچھ لوگ ایسے بھی تھے، جن کی آنکھوں میں آنسو بھی آئے۔
٭ نوکیلی ڈنڈیاں آنکھ میں گھس گئیں پھر:
کیک کو اندرونی طور پر مضبوط رکھنے کے لیے چاپسٹک استعمال کی گئی تھی۔ لیکن یہ بات کیک کھانے والوں کو معلوم نہ تھی، سالگرہ کا جشن منانے کے دوران جب کیک کاٹنے کی باری آئی تو خاتون کے دوستوں نے ان کا سر جھکا کر تیزی سے کیک پر مارا تو اس دوران نوکیلی ڈنڈیاں ان کی آنکھ میں گھس گئیں۔
٭ سڑک پر بچوں کے ساتھ:
بھارت کی ایک خاتون ٹیچر جو روڈ سکول چلاتی ہیں، انہوں نے سڑک پر بچوں کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی اور سارا کیک بچوں میں ہی تقسیم کردیا۔ چونکہ یہ ایک مسلم باحجاب استانی ہیں، اس لئے انہوں نے اپنی تصاویر شیئر نہ کیں۔
٭ غزہ میں جنگ کے ماحول میں سالگرہ:
غزہ میں رہائشی اپارٹمنٹ کے ملبے کے سامنے والد نے اپنے بچے کی سالگرہ منائی ، قریبی بچوں کو بُلایا، انہوں نے نے غبارے پھلائے اور کیک کھایا تاکہ غزہ کے بچے خوف اور مایوسی سے دور ہیں ۔
٭ 100 ویں سالگرہ اور دانت گر گئے
فلپائن میں بچوں نے اپنی دادی کی 100 ویں سالگرہ منائی، جب کیک کاٹنے سے قبل موم بتی بھجائی گئی تو دادی کے مصنوعی دانت بھی نکل کر باہر گر گئے۔ جس پر سب نے بیک وقت اتنی زور سے قہقہہ لگایا کہ دادی بھی ہنس پڑیں۔
٭ بام والا کیک:
بھارتی ویڈیوگرافر لیلیٰ سنگھ کی والدہ نے بیٹی کی سالگرہ پر ٹائیگر بام کی شکل کا کیک بنوایا، جس پر لیلیٰ کہتی ہیں کہ مجھے یہ پراڈکٹ کوئی بھی لا دے، مجھے بہت پسند ہے، یہ ہر دوست سے زیادہ درد کو بھگانے میں مؤثر ہے۔
٭ کان جل گیا:
اس لڑکے کی سالگرہ پر دوستوں نے جب سنو سپرے اڑایا تو کیک پر موجود موم بتی کی وجہ سے آگ لگ گئی جس سے اس کا کان بھی زخمی ہوا، اور گردن بھی جل گئی۔
٭ ماں کو کورونا اور بچے کی سالگرہ:
ارجنٹینا کی اس ماں کو کورونا ہوگیا تھا اور یہ قرنطینہ میں تھیں، مگر حفاظتی کٹ پہن کر اپنی بچی کی سالگرہ کو بہت خوشی کے ساتھ منایا۔