صرف 500 روپے کی باربی ڈول خریدی تھی لیکن ۔۔ گڑیا کتنے لاکھ روپے کی نکلی جو اس کی اصلی قیمت جان کر مالکن کے ہوش اڑ گئے؟

image

کبھی کبھار قسمت کی دیوی آپ پر اتنا مہربان ہوجاتی ہے جس کا آپ تصور بھی نہیں کر سکتے ہوں گے۔ ایک ایسی ہی خاتون سامنے آئی ہیں جنہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ ان کے پاس کئی سالوں پہلے خریدی گئی ایسی چیز موجود ہے جس کی قیمت لاکھوں ڈالر بتائی گئی ہے۔

خاتون کا تعلق برطانیہ سے ہے جنہوں نے ایک باربی ڈول (گڑیا) پچاس سال قبل خریدی تھی جو انتہائی نایاب اور قیمتی نکلی، خاتون کے اپنی گڑیا کی قیمت جان کر ہوش ہی اڑ گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے قیمتی چیزوں سے متعلق پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ان خاتون نے بھی شرکت کی تھی جس میں ان کی قسمت کا جادو چل گیا جب انہیں یہ خوشخبری سنائی گئی کہ ان کی باربی ڈول تین لاکھ 29 ہزار روپے سے زائد مالیت کی ہے۔

قیمتی اشیاء کی ایکسپرٹ جوڈتھ ملر نے باربی کی مالکن کو بتایا کہ جو گڑیا ان کے پاس موجود ہے، اسے سن 1959 میں نیویارک ٹوائے فیئر یعنی کھلونوں کے ایک سالانہ ٹرید میں متعارف کرایا گیا تھا، جس کی قیمت اس وقت 3 ڈالر یعنی پاکستانی 474 روپے سے 500 تک تھی۔

جوڈتھ ملر کے مطابق پچاس سال قبل گزرنے کے باوجود بھی 1960 میں خریدی گئی یہ گڑیا اپنی بہترین حالت میں موجود ہے، جس کی مالیت آج 2100 ڈالر سے 1665 ڈالر یعنی ڈھائی لاکھ سے تین لاکھ 29 ہزار روپے کے قریب ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts