عراق کے 25 سالہ عیسیٰ اسماعیل نامی باورچی سوپ بنانے کے دوران اسی گرم سوپ کے پتیلے میں گر کر انتقال کر گیا ، یہ واقعہ عراق کے زاخو نامی ضلع میں دوہک گورنریٹ کے علاقے میں قائم ایک شادی ہال کے کچن میں پیش آیا جہاں ہال میں آئے مہمانوں کیلئے مختلف اقسام کے کھانوں کے ساتھ ساتھ سوپ کی تیاری جاری تھی۔
اور کچھ ہی دیر میں عیسیٰ اسماعیل نامی باورچی اچانک سے پھسلے اور ابلتے ہوئے چکن سوپ کے برتن میں جا گرے جس سے انکا جسم بری طرح جل گیا اور اس افسوسناک واقعہ پر عیسیٰ اسماعیل کو دوہک اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ پانچ دن بعد انتقال کر گئے۔
واضح رہے کہ عیسیٰ اسماعیل کے ایک رشتہ دار کا کہنا ہے کہ عیسیٰ گزشتہ 8 سال سے باورچی کا کام کر رہا تھا اور لوگوں کی شادی بیاہ اور آخری رسومات کیلئے کھانا تیار کیا کرتا تھا۔