غلاف کعبہ کب تبدیل کیا جائے گا؟ دیکھیں غلافِ کعبہ کے تصویری مناظر

image

ہر سال غلافِ کعبہ کی تیاری کا کام بہت پرجوش انداز سے کیا جاتا ہے اور جب غلاف تبدیل کرنے کا وقت آتا ہے تو تمام امت مسلمہ کی نگاہیں اس خوبصورت مناظر کی طرف چل جاتی ہیں۔

رواں سال کے لیے بھی کعبتہ اللہ کے غلاف کی تیاری کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اور 9 ذی الحج کوعرفہ کے روز غلاف کعبہ تبدیل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں کسوہ فیکٹری کی جانب سے جہاں ہر سال خصوصی طور پر کعبہ کا غلاف تیار کیا جاتا ہے، نئےغلاف کعبہ کی تیاری مکمل کرلی گئی، غلاف کی تیاری کا کام پورا سال کریگر بہت محنت کے ساتھ کرتے ہیں۔

کسوہ فیکٹری کی جانب سےغلاف کعبہ کےمختلف حصوں کی رونمائی کی گئی، 9 ذی الحج کوعرفہ کے روز پرانا غلاف تبدیل کرکے نیا غلاف کعبہ پہنایا جائے گا۔

کچھ دن قبل حرمین شریفین کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر نئے غلاف کعبہ کی تصاویر جاری کی تھی، غلاف کعبہ مکہ کے بادشاہ عبدالعزیز کمپلیکس میں ریشم سے تیار کیا جاتا ہے سونے اور چاندی کے تاروں سے قرانی آیات کندہ کی جاتی ہیں اس کی تیاری میں استعمال کیا جانے والا ریشم اٹلی سونے اور چاندی کی تاریں جرمنی سے آتی ہیں۔

غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو ریشم، 120 کلو سنہری دھاگہ اور سو کلو چاندی کا دھاگہ استعمال ہوتا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts