ماسکو میں شدید بارشوں کے بعد اب سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور اب سڑکیں سوئمنگ پول کامنظر پیش کر رہی ہیں ۔ ایسے میں ایک شہری نے بارش کے باعث سڑک پر جمع پانی میں تیراکی شروع کر دی اور ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ شخص آرام سے چلتا ہوا ایا اور پھر پانی میں چھلانگ لگا کر گھنٹوں تک سوئمنگ کرتا رہا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ماسکو میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہوا تو ماسکو میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی جس کے بعد شہری انتظامیہ نے شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت جاری کی تھیں۔