متعدد ایسے واقعات پیش آچکے ہیں جب ڈاکو ڈکیتی کرنے میں ناکام ہوجاتا ہے اور اپنی ایک معمولی غلطی کی وجہ سے پکڑا جاتا ہے۔ لیکن اب جو واقعہ بتانے جا رہے ہیں وہ ایک خاتون ڈکیت کا ہے جو واردات کرتے ہوئے ایک غلطی کی وجہ سے اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہوسکی۔
بھارتی ریاست میگھالیا کے دارالحکومت شِلونگ ڈکیتی کی نیت سے بینک میں داخل ہونے والی خاتون تین روز تک اندر ہی پھنسی رہی۔
انڈیا ٹوڈے ویب سائٹ کے مطابق 40 سالہ خاتون نے جمعہ کے دن دوپہر دو بجے کے قریب بینک میں پیسے جمع کرائے۔ اس کے بعد دو بجے بینک بند ہوگیا لیکن یہ اندر ہی چھپ گئی۔
ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کے بعد پیر کے روز منیجر نے بینک کھولا تو آگے خاتون کو پایا جس پر پولیس کو فوری اطلاع دی گئی۔
پولیس نے خاتون کو گرفتار کر کے خاتون سے تفتیش کی تو انکشاف سامنے آیاکہ خاتون جمعہ کو بینک لوٹنے آئی تھی لیکن بینک بند ہونے کے باعث تین روز تک اندر ہی پھنسی رہ گئی ۔ خاتون کے پاس سے پانی اور کھانے پینے کی اشیا بھی برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے بینک منیجر کی مدعیت میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا۔