’سینڈل کی ہیلز میں کوکین‘، حیدرآباد پولیس نے منشیات سمگلرز کا نیٹ ورک کیسے پکڑا؟

image
انڈیا کے شہر حیدآباد میں منشیات کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاؤن میں ایلیٹ ایکشن گروپ فار ڈرگ لا انفورسمنٹ (ایگل) نے شہر میں کام کرنے والے منشیات کی بین الاقوامی سمگلنگ میں ملوث ایک نیٹ ورک کو پکڑا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق اس نیٹ ورک میں ایک انجینیئرنگ گریجویٹ بھی شامل ہے، جو خواتین کے سینڈل میں کوکین چھپا کر یہ کاروبار کر رہا تھا۔

آپریشن میں 25 ملزمان کی شناخت کی گئی ہے اور ایک معروف کاروباری اور پانچ دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس نے ایک گٹھ جوڑ کا پردہ فاش بھی کیا ہے جس میں نائجیریا کے ڈرگ ڈیلرز، حیدرآباد کے بڑے پبز، اور کوریئر کی خدمات فراہم کرنے والے تکنیکی ماہرین، ڈاکٹر، ریئل اسٹیٹ اور کھانے پینے کی اشیا کے کاروبار سے وابستہ افراد شامل ہیں۔

گرفتار ہونے والا مرکزی ملزم 34 سالہ سوریا انامنینی ہے، جو انجینیئرنگ اور ایم بی اے گریجویٹ ہے اور کومپلی کا رہنے والا ہے، اور ’ملناڈو کچن‘ ریستوران کا مالک ہے۔

خفیہ معلومات کی بنا پر ایگل نے انامانینی کو ان کے ریستوران کے قریب روکا، اور جب ان کی ٹاٹا سکارپیو کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے مختلف طرح کی منشیات برآمد ہوئیں، جن میں 10 گرام کوکین، 3.2 گرام گانجا اور 1.6 گرام ایکسٹیسی گولیاں شامل ہیں۔ کوکین ایک خاتون کے سینڈل کے ہیل میں چھپائی گئی تھی، جسے گلابی گتے کے ڈبے میں احتیاط سے پیک کیا گیا تھا اور اسے دہلی سے شری ماروتھی کوریئر کے ذریعے ’فاطمہ‘ کے نام سے بھیجا گیا تھا۔

ان کے اعترافی بیان نے ہمیت نگر، کریم نگر اور کھاجا گوڑا میں سپلائرز کے ایک وسیع نیٹ ورک کی نشاندہی کی۔

انامانینی نے دہلی، بنگلور اور گوا سے باہر کام کرنے والے نائیجیریا کے منشیات کے سمگلروں کے ایک مضبوط نیٹ ورک کے ساتھ اپنے معاملات کا بھی بتایا، جن کی شناخت نک، جیری، ڈیزمنڈ، سٹینلے اور پرنس کے نام سے ہوئی ہے۔

سوریا انامنینی کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔

 


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts