مہنگائی ہر جگہ بڑھتی جا رہی ہے چاہے وہ کوئی بڑا ملک ہو یا چھوٹا، ہر شخص کے لئے اخراجات اٹھانا مشکل ہو گیا ہے۔ وہیں بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کی 65 سالہ خاتون جن کا بل ڈھائی لاکھ روپے کا آگیا تو وہ دیکھ کر رو پڑیں۔
مدھیا پردیش کی رہائشی رام بائی پرجا پتی کہتی ہیں کہ:
''
میں تو صرف ایک کمرے کی جھوپڑی میں رہتی ہوں, ایک پنکھا اور اور ایک بلب وہ بھی صرف رات کو جلا کر سوتی ہوں، ماہانہ میرا بل ساڑھے 6 سو روپے کا آتا تھا، اس مرتبہ ڈھائی لاکھ کا بل دے دیا میں کہاں سے اتنا بل بھروں گی۔ میں روزانہ بجلی کے دفتر جاتی ہوں، وہاں کوئی مجھ سے بات نہیں کرتا، کوئی مجھ پر رحم نہیں کرتا صبح سے شام تک بات کرنے کے انتظار میں درخت کے نیچے بیٹھ کر انتظار کرتی رہتی ہوں اور پھر بند ہونے کے بعد واپس گھر چلی جاتی ہوں۔
میں لوگوں کے گھروں میں کام کر کے اپنا گزارا کرتی ہوں، میرے گھر میں صرف ایک پنکھا اور ایک بلب ہے، جو شام کے بعد چلتے ہیں
''
جبکہ بجلی انتظامیہ کی جاری رکدہ رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے خاتون دو ماہ کا بل ادا نہیں کرسکیں تو بل وصول کرنے کے لئے کمپنی نے انہیں ڈھائی لاکھ روپے کا بل بھیج دیا۔