سعودی عرب نے حج کے دوران مقدس مقامات پر بغیر اجازت نامے کے جانے پر 10 ہزار ریال کا جرمانہ عائد کردیا ہے عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ یہ پابندی 5 سے 23 جولائی تک نافذ کی گئی ہے۔
اور جن مقامات پر بغیر اجازت نامے داخلے پر پابندی ہو گی ان مقامات میں مسجد الحرام ، مزدلفہ اور عرفہ کے مقامات شامل ہیں اور اگر کوئی شخص عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسے 10 ہزار ریال جرمانہ کیا جا ئے گا یہ پابندی سعودی عرب کے شہریوں اور تمام غیر ملکیوں کیلئے ہو گی۔
واضح رہے کہ مقدس مساجد کے انتظامیہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے پہلے ہی رواں سال کیلئے حج آپریشنل پلان جاری کر دیا اور اس پلان کے مطابق وقوف عرفہ کے خطبے کا ترجمہ اس سال بھی 10 زبانوں میں دیا جائے گا جبکہ 10 ہزار افراد عازمین حج کی خدمت پر مامور ہوں گے اور حج کے دوران مہمان حرم کی خدمت کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جائے گا، مزید یہ کہ مسجد الحرام میں طوف کیلئے 25 ٹریک بنائے گئے ہیں۔