ساس داماد کو مرغا بنا کے ڈنڈے مارتی ہے اور پھر ۔۔ جانیں دنیا میں ہونے والی 4 عجیب و غریب شادی کی رسومات جو آپ سب کو بھی حیران کردیں گی

image

شادی کے حوالے سے مختلف اور انوکھی رسومات دنیا بھر کے مختلف ممالک میں دیکھنے میں آتی ہیں جنہیں دیکھ کر انسان ہکا بکا رہ جاتا ہے۔ رسومات میں اکثر دولہا کو زیادہ تنگ کیا جاتا ہے جس کے بارے میں آج ہم بتانے جا رہے ہیں۔

1- شادی کی عجیب و غریب رسم کے حوالے سے بر اعظم افریقہ انوکھا ملک سمجھا جاتا ہے۔ ہوتا کچھ یہ ہے کہ شادی والے دن ساس اپنے داماد کو مرغا بنا کر اس کےٹخنوں پر ڈنڈوں کی برسات کرتی ہیں۔

2- دوسری جانب ایک شادی کی رسم میں کچھ تکلیف دہ لمحہ پیش آتا ہے اور بدقسمتی سے وہ بھی دلہے کے ساتھ۔ ایک قبیلہ شادی کے قابل ہوجانے والے نوجوانوں کے ساتھ ایک تکلیف دہ رسم کا انعقاد کرتا ہے،ہوتا کچھ یوں ہے کہ ان نوجوانوں کے ہاتھ ایک ایسے بیگ یا لفافے میں بند کردیے جاتے ہیں جس میں سرخ چیونٹیاں ہوتی ہیں۔ یہ سوچ کر ہی دلہے پر خوف طاری ہوجاتا ہوگا۔

بیگ میں موجود چیونٹیوں کا ڈنک بے حد خطرناک ہوتا ہے اور دلہا کو اسے برداشت کرنا پڑتا، اور جو بھی اس امتحان میں فیل ہوجاتا ہے اور چیونٹیوں سے بھرے لفافے یا بیگ سے ہاتھ باہر نکال لیتا ہے اس کی شادی نہیں ہوپاتی۔

3- اسی طرح ایک ملک میں شادی سے قبل ایک دلچسپ و عجیب رسم کی جاتی ہے، جس میں لڑکے کے لیے لازمی ہے کہ وہ شادی سے قبل 12 سے 15 گائیں پالے، اور پھر ایک دن ان پر گوبر مل کر ایک ساتھ چھلانگ مارے۔ اگر وہ اس میں ناکام ہوجاتا ہے یعنی سنبھل نہیں اور گر جاتا ہے تو اس کی شادی نہیں ہو پاتی۔

4- چوتھی اور آخری شادی کی رسم خواتین سے متعلق ہے۔ ایک قبیلے کی خواتین کے لیے لازمی ہے کہ شادی سے قبل وہ اپنے دانتوں کو کلہاڑے یا دوسرے کسی اوزار سے نوکیلے کروائیں۔ اس کے بغیر ان کی شادی ہونا ناممکن ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts