بہت ہی قسمت والے ہوتے ہیں وہ لوگ جن کا اچانک کوئی انعام نکل آتا ہے ، اور اگر انعام بڑی رقم کی صورت میں نکل آئے تو اس شخص کی موجیں ہی ہوجاتی ہیں۔
ایسا ہی ایک خوش قسمت شخص امریکی ریاست جنوبی کیرولینا سے سامنے آیا ہے جو اپنی پانچ منٹ قبل خریدی گئی لوٹری سے سوا تین کروڑ کا مالک بن گیا۔
غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق امریکی شہری نے لاٹری کا ٹائم ختم ہونے سے صرف پانچ منٹ پہلے لاٹری کا ٹکٹ خریدا اور کم وقت میں ہی لاکھوں ڈالرز اپنے نام کر بیٹھا۔
رقم جیتنے والے امریکی شہری نے خاص طور پر میڈیا کو اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ لاٹری کا وقت ختم ہونے سے محض 5 منٹ قبل ٹکٹ خریدنے کے لیے اسٹور پر پہنچا لیکن کاؤنٹر بند ہوچکا تھا، جس پر اس نے بیلٹ ووڈ شاپ نمبر 1 سے 21 جون کو کھلنے والی لاٹری کا ٹکٹ خریدا۔
امریکی شہری نے بتایا کہ میں دفتر گیا اور جب لاٹری کے نتائج دیکھے تو میری خوشی کی انتہا نہ رہی کیوں کہ انعامی نمبر اس کے لاٹری ٹکٹ سے مل رہے تھے۔
جنوبی کیرولینا کے مطابق ایک لاکھ ڈالر انعام کی لاٹری خریدی تھی لیکن چوں کہ اس شخص نے اپنی لاٹری ٹکٹ پر پاور اپ لگوا لیا تھا تو لاٹری کی رقم ایک لاکھ سے بڑھ کر دو لاکھ ڈالرز ہوگئی تھی جو پاکستانی کرنسی کے مطابق سوا تین کروڑ روپے بنتی ہے۔