آپ نے دنیا بھر میں عید الاضحیٰ کے قریب آتے ہی بہت سے اونچے قد والے یا پھر بہت خوبصورت جانور دیکھیں ہوں گے لیکن آج ہم آپکو ایک ایسی رانی نامی گائے کے بارے میں بتائیں گے جس کا قد صرف 20 انچ ہے اور عمر 2 سال ہے اس کے مالک کا دعوی ٰ ہے کہ اپنی عمر کے حساب سے یہ دنیا کی بونی ترین گائے ہے۔
یہ گائے بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکا کے قریب ایک فارم ہاؤس میں پالی گئی ہے اور اسے لاکھوں کی تعداد میں لوگ لاک ڈاؤن اور ٹرانسپورٹ کی پابندیوں کےباوجود بھی سے دیکھنے کیلئے آرہے ہیں، بونی گائے نے نہ صرف اپنے شہر اور ملک میں ہی دھوم نہیں مچا رکھی بلکہ اس گائے نے سوشل میڈیا پر بھی اس گائے کے چرچے ہیں۔
واضح رہے کہ رانی نامی یہ گائے اپنے قد اور جسامت کے باعث سوشل میڈیا اسٹار بن گئی ہے اور اس گائے کا وزن صرف 26 کلو ہے۔