دنیا بھر سے قطر جانے والوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ یہ قطر حکومت نے فیملی اور سیاحتی ویزے کے اجرا کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے ، اب تمام سیاح اور وہ فیملیاں جو قطر کسی بھی کام سے جانا چاہتی تھیں وہ اب 12 سے قطر جا سکیں گے، مملکت قطر کا رخ کرنے والوں کو محکمہ صحت کی جانب سے عائد کردہ قواعد وضوابط اور پالیسی پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا۔
وزارت صحت نے اسی حوالے سے جمعرات کو ایک گائیڈ لائن بھی جاری کی ہے، جاری کردہ گائیڈ لائن کے مطابق قطر جانے والوں کو پی سی آر ٹیسٹ کی روپرٹ لازمی دیکھانا ہو گی جبکہ قرنطینہ کے حوالے سے ممالک کو 3 دروجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔اس معاملے پر وزارت ِ داخلہ کا کہنا ہے کہ عوام اب قطر جانے کیلئے درخواستیں دے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ خلیج کونسل کے اراکین ممالک سے تعلق رکھنے والوں کیلئےویکسین کی شرط لازمی ہے۔