کولڈ ڈرنک کے کین پر موجود یہ سُراخ کیوں ہوتا ہے؟ آپ سالوں سے کون سی غلطی کر رہے ہیں جانیئے اس کا صحیح استعمال

image

ہمارے اردگرد اکثر کچھ ایسی چیزیں موجود ہوتی ہیں جن کا ہم سالوں سے غلط استعمال کر رہے ہوتے ہیں اور اس کے اصل استعمال سے لاعلم ہوتے ہیں، آج ہم آپ کو ایسی ہی ایک چیز کے استعمال کے بارے میں بتانے والے ہیں جس کے صحیح استعمال سے آپ بھی لاعلم ہوں گے۔

آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں کسی بھی ڈرنک کے کین کے بارے میں جو آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا، جی ہاں آج ہم بات کریں گے کولڈ ڈرنک کے کین میں موجود اُس اوپنر کی جس کی مدد سے آپ کولڈ ڈرنک تو کھول لیتے ہیں مگر یا تو اسے نکال کر پھینک دیتے ہیں یا پھر یوں ہی چھوڑ دیتے ہیں۔

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کولڈ ڈرنک کے کین میں موجود اس اوپنر کا استعمال کیا ہے؟ نہیں جانتے تو کوئی بات نہیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں اس کا صحیح استعمال۔

آپ ہمیشہ کین کھول کر اس میں اسٹرا ڈال دیتے ہیں جو اِدھر اُدھر ڈولتی رہتی ہے اور اکثر نکل کر گِر بھی جاتی ہے دراصل دوستوں کولڈ ڈرنک کے کین میں موجود اوپنر پر یہ سوراخ اس اسٹرا کو بیلنس رکھنے کے لئے ہوتا ہے تاکہ آپ با آسانی کولڈ ڈرنک پی سکیں اور اسے ہاتھ سے بار بار ٹھیک نہ کرنا پڑے۔

تو یہ تھا کین کے اس اوپنر میں موجود سوراخ کا استعمال جس سے ہم میں سے کئی لوگ لاعلم تھے لیکن اب ہم نے آپ کی معلومات میں اضافہ کر دیا ہے تو اب آپ بھی کولڈ پی لیں مگر اوپنر کے صحیح استعمال کے ساتھ۔

اگر آپ کو ہماری یہ تحریر پسند آئی تو ابھی ہماری ویب کے فیس بُک پیج کو لائیک کریں اور کمنٹ میں ضرور بتائیں کہ آپ کو یہ معلومات کیسی لگی۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.