گٹھنے کی ہڈی باہر کی طرف کیوں نکلی ہوئی ہوتی ہے؟ جانیئے ہڈیوں سے متعلق وہ معلومات جو ڈاکٹر بتاتے ہیں

image

انسان کے جسم میں موجود 206 ہڈیوں کا کوئی نہ کوئی کام لازمی ہوتا ہے، اور ان کی ساخت بناوٹ دوسری سے مختلف ہوتی ہے اب اگر ہم بات گٹھنوں کی ہڈیوں کی کریں تو وہ واحد ہڈیاں ہیں جو بالکل منفرد ہیں جسم کی دیگر ہڈیوں سے۔ ایک تو وہ کپ نما ہوتی ہیں اور دوسرا یہ وہ ان کا ابھار باہر کی طرف کو ہوتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ گٹھنے کی ہڈی باہر کی طرف نکلی ہوئی کیوں ہوتی ہے؟

وجہ:

گٹھنے کی ہڈیوں میں پورے جسم کا فلوئیڈ یا سیال مادہ سب سے زیادہ بھرا ہوا ہوتا ہے جس کی وجہ سے اس جگہ اتنی جگہ نہیں ہوتی کہ ہڈی کی نشوونما ہو، اس لئے وہ ہڈی ذرا نکلی ہوئی ہوتی ہے اور دوسری سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ اگر گٹھنے کی ہڈی اندر کی جانب ہوتی تو ہم کبھی بیٹھ نہیں پاتے، ہمارے گٹھنے سیدھے ہی رہتے، مڑ نہیں پاتے یہی وجہ ہے کہ یہ ہڈی کپ نما ہوتی ہے۔

گٹھنوں کی ہڈیاں ہمارے جسم کی سب سے زیادہ مضبوط ہڈیاں ہوتی ہیں، یہی وجہ ہوتی ہے کہ لوگوں کے خطرناک ایکسنڈنٹس ہونے کے باوجود بھی ان کے گٹھنے کی ہڈی بچ جاتی ہے، اس ہڈی کے بعد جسم میں سب سے طاقتور ریڈھ کی ہڈی ہوتی ہے اور سب سے زیادہ نازک ہماری پسلیاں ہوتی ہیں جن کا خیال ہر شخص کو رکھنا چاہیئے، ایک مرتبہ یہ ٹوٹ جائیں تو دوبارہ جڑنے میں وقت لگتا ہے۔

ہتھیلی میں چھوٹی چھوٹی ہڈیوں کی تعداد 8 ہوتی ہے جنہیں carpal bones یا carpus کہا جاتا ہے، یہ ہڈیاں بازو سے آنے والی دو بڑی ہڈیوں کے ساتھ رابطہ قائم کیے ہوتی ہیں جنہیں radius اور ulna کہا جاتا ہے۔

تاہم کیا کبھی آپ نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ یہ ہڈی ہاتھ کی کلائی پر موجود کیوں ہوتی ہے اور کیا کام کرتی ہے؟ دراصل یہ ہڈی ایک جوائنٹ کے طور پر کام کرتی ہے، اس کی وجہ سے ہاتھ ہلایا جا سکتا ہے۔ آپ کا ہاتھ 360 ڈگری کے اینگل سے اس ہڈی کی وجہ سے ہی گھوم سکتا ہے۔ بازو سے ہتھیلی اسی ہڈی کے تحت جڑی ہوئی ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.