کسی کا گھر بھی گرا سکتی ہیں ۔۔ ملکہ برطانیہ اور ان کے قانون سے متعلق دلچسپ حقائق جو کوئی نہیں جانتا

image

ملکہ برطانیہ ایک اصول پسندی اور قانون کی پاسداری کرنے والی خاتون ہیں یہ بات تو سب ہی جانتے ہوں گے۔ ان کے حکم کے بغیر شاہی خاندان کا کوئی بھی فرد اپنے احکامات جاری نہیں کرسکتا اور ہر شخص پر لازم فرض ہے کہ وہ ملکہ الزبتھ دوم کے حکم کومانے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ملکہ برطانیہ چند مواقعوں پر اپنے ہی پروٹول کی خلاف ورزی کر چکی ہیں؟ یقیناً آپ نہیں جانتے ہوں۔

آیئے جانتے ہیں اس حوالے سے جب ملکہ برطانیہ نے خود شاہی پروٹوکول کی خلاف ورزی کی۔

1- پاسپورٹ اور ویزہ استعمال نہیں کرتیں

ملکہ الزبتھ کو دنیا کے کسی بھی حصے میں سفر کرنے کے لیے ویزے کی ضرورت پیش نہیں۔ ظاہر ہے کوئی ایسی شخصیت جس کی تصویر کرنسی نوٹوں پر چھپی ہو، اسے بھلا کہیں بھی جانے کے لیے ویزے کی کیا ضرورت ہوگی۔

2-ملکہ جنگ کا حکم نامہ بھی دے سکتی ہیں

ملکہ برطانیہ کے پاس یہ پاور موجود ہے کہ وہ کسی بھی وقت جنگ کا حکم جاری کر سکتی ہیں۔ ملکہ کا ہر ایک لفظ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

3- ان کی خلاف کوئی مقدمہ نہیں کر سکتا

ملکہ برطانیہ کے خلاف کوئی بھی مقدمہ دائر نہیں کر سکتا قانون طریقے کے تحت بھی۔

4- پراپرٹی بھی گرا سکتی ہیں

95 سالہ طاقتور ملکہ برطانیہ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی کا گھر یا بنگلہ مسمار کرنے کا حکم نامہ جاری کر سکتی ہیں۔ حکام سوائے حکم تسلیم کرنے کے چاہ کر بھی ان کے حکم کی خلاف ورزی نہیں کرسکتی۔

5- اپنے پوتوں پوتیوں کو تحویل میں لے سکتی ہیں

ملکہ برطانیہ کو یہ طاقت بھی حاصل ہے کہ اپنے پوتوں اور پوتیوں کو تحویل میں لے سکتی ہیں اور ایسا کرنے سے ان پر تشدد کا بھی کوئی کیس نہیں بن سکتا، لیکن ملکہ نے کبھی ایسا نہیں کیا نہ وہ کبھی کریں گی۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.