شادی کے 7 سال بہت برے گزرے لیکن جب میں تنگ آ کر اپنی بیٹی کو لے کے گھر سے بھاگی تو ۔۔ اکبر بگٹی کی چھوٹی بہو نے تڑپتے ہوئے فریاد کر دی

image

ہمارے معاشرے میں گھریلو تشدد ہمیشہ سے ہی رہا ہے پر اب کچھ سالوں سے گھریلو تشدد کے واقعات میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے ۔ اس بات کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ بلوچستان کے سب سے بڑے نواب اکبر بگٹی(مرحوم) کے چھوٹے صاحب زادے شاہ زوار بگٹی اپنی بیوی اور بیٹی پر بے انتہا ظلم کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

شاہ زوار بگٹی کی اہلیہ ویشا کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ انکی 7 سالہ شادی انتہائی بدترین گزری اور اب جب میں شاہ زوار کے گھر سے اپنی بیٹی کو لیکر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئی ہوں تو وہ غصے میں آیا اور اب مجھے اور میری بیٹی کو میرا خاوندکرائے کے ٹارگٹ کلرز سے قتل کروانا چاہتا ہے ۔

لیکن میں اب بھی زندہ ہوں اور اپنی ناکامی کو دیکھ کر اس نے میری نجی زندگی کی ویڈیو ز اور تصاویر وائرل کر دیں ہیں۔لہذٰا میری تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ مجھے بچائیں اس سے پہلے کہ مجھے نور مقدم کی طرح مار دیا جائے ۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ نور کا قصور تو یہ تھا کہ اس نے اپنے قتل سے پہلے کسی کو نہیں بتایا لیکن میں آپ کو بتا رہی ہوں۔

واضح رہے کہ یہ اکبر بگٹی (مرحوم) کے چھوٹے بیٹے کی بیوی کی دوسری ویڈیو ہے اس سے پہلے بھی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں انہوں نے شوہر شاہ زوار بگٹی کے ظلم و ستم کے بارے میں بتای اور پاکستانی قوم سے مدد کی اپیل کی تھی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts