بیٹا بنا دولہا مگر بھائی جاں بحق ۔۔ جانیئے صوبائی وزیر اسد کھوکر کے بیٹے کی شادی میں فائرنگ کس نے کی؟

image

صوبائی وزیر اسد کھوکر کے بیٹے کی ولیمہ تقریب گذشتہ رات لاہور کے علاقے ڈیفنس میں تھی، جس میں ان کے گھر والوں سمیت مختلف سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی، مگر سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے شریک مہمانوں کی چیکنگ نہ کی گئی ۔

اس لاپرواہی کے عوض اسد کھوکر کے بیٹے کے ولیمے میں ایک ایسا شخص بھی داخل ہوگیا جو اسد کے بھائی مبشر کے قتل کے ارادے سے آیا تھا اور اس کے پاس پستول بھی موجود تھی جس کو اس نے 40 ہزار روپے دے کر رجسٹرڈ کروایا ہوا تھا۔

ملزم شادی کے پنڈال میں آیا اور مہمانوں کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا، جوں ہی و زیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار واپس جانے لگے تو اسد کھوکر اور ان کے بھائی ان کے ساتھ تھے، وہ وزیرِ اعلیٰ کے پیچھے پیچھے شادی ہال سے باہر آ گیا اور جب عثمان بزدار گاڑی میں بیٹھے تو اس نے آگے جا کر مبشر پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ جاں بحق ہوگئے۔

ملزم ناظم کو پولیس نے واقعے کے بعد گرفتار کرلیا جس پر اس نے پولیس کو قتل کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ : '' مبشر میرے بھائی بلے اور چچا کے قتل میں ملوث تھا، میں نے منشا کے قتل میں 8 سال جیل کاٹی اور اب اس کے قتل کی منصوبہ بندی خود کی اور میں اپنے مقصد میں کامیاب ہوگیا۔

مبشر کھوکھر کا پوسٹ مارٹم بھی مکمل ہو گیا ہے، جس کے مطابق بائیں آنکھ پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی اور وہ جانبر نہ ہوسکے۔ گولیاں لگنے سے مبشر کھوکھر اور ساتھی افضل نامی شخص زخمی ہو گیا، ان کو ڈیفنس کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا البتہ اسد کھوکر کے بھائی کا انتقال رات ہی ہوگیا تھا۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts