امریکہ کی ایک سپر مارکیٹ میں ہوا، حیران کردینے والا واقع۔ ہوا کچھ یوں کہ لاس اینجلس کی ایک سپر مارکیٹ میں اچانک ایک ریچھ داخل ہوگیا۔ جبکہ شہریوں نے ریچھ کو سپر مارکیٹ کے مختلف حصوں میں گشت کرتے ہوئے دیکھا تو وہاں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
تاہم سپر مارکیٹ کی انتظامیہ، ریچھ کو بڑی مشکل سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئی، جس کے بعد وہاں پر موجود لوگوں کی جان میں جان آئی۔
پولیس کے مطابق، اس نوعیت کا یہ تیسرا واقعہ ہے، جس میں ریچھ کو ہجوم والی جگہ پر گھومتے پھرتے دیکھا گیا ہے۔ جبکہ ایک واقعے میں وائلڈ لائف حکام کو طلب کیا گیا تھا، جہنوں نے ریچھ کو بے ہوشی کے انجکشن لگا کر محفوظ مقام پر منتقل کیاگیا تھا۔