جنگلات کسی بھی ملک اور قوم کے لئے ایک قیمتی سرمایہ ہیں کیونکہ جنگلات میں موجود خزانے یعنی پودے، پیڑ ان کی لکڑیاں ان میں موجود جڑی بوٹیاں اور مختلف ایسے نایاب جانور جن کی وجہ سے ملک کے سرمائے میں اضافہ ہوتا ہے یہ بہت زیادہ معنی رکھتے ہیں۔ لیکن جب جنگلات میں ہی آگ لگ جائے تو ملک کی اکانومی بھی تباہی کی طرف گامزن ہونے لگتی ہے۔
دنیا بھر کے 3 ایسے بڑے جنگلات جن میں ایسی خطرناک آگ لگی کہ انسانوں کا بھی بچنا مشکل ہوگیا اور جانور بھی چیخ چیخ کر جان بچانے کی خاطر بھاگے دوڑے مگر بیچارے جان نہ بچا پائے۔
٭ تُرکی:
ترکی کے جنگلات میں حآل ہی میں ایسی خطرناک آگ لگی کہ جانیں بچانا مشکل ہوگیا۔ ترکی میں بحیرہ روم اور بحیرہ ایجئن کے ساحلوں پر قائم ریزورٹس اور آس پاس کے دیہات میں لگنے والی آگ کی وجہ سے انھیں خالی کرا لیا گیا جبکہ چھٹیوں پر آئے سیاح بھی اپنے ہوٹلوں کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے اور کئی قیمتی جانیں بھی تباہ ہوگئیں۔
٭ الجیریا:
افریقی ملک الجیریا کے جنگلات میں آگ لگنے سے 65 افراد جاں بحق ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق آگ کی وجہ سے مرنے والوں میں 28 فوجی بھی شامل ہیں، جو آگ پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران ہلاک ہوئے، زیادہ تر اموات الجیریا کےضلع تزی اوزو میں ہوئیں۔
٭ آسٹریلیا:
آسٹریلیا کے جنگلات میں کچھ ماہ قبل اتنی خطرناک آگ لگی کہ 3 ارب سے زائد جانور ہلاک ہوگئے اور قریبی سڑکیں بھی پگھل گئیں۔ آسٹریلیا کی مختلف جامعات کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں کہا کہ جنگلی حیات میں 14 کروڑ 30 لاکھ ممالیہ، 2 ارب 46 کروڑ رینگنے والے جانوروں، 18 کروڑ پرندوں اور 5 کروڑ 10 لاکھ مینڈکوں کو متاثر کیا۔