ہمیں کسی کی کال کا انتظار نہیں ہے۔۔۔ عمران خان نے امریکی صدر کی کال کا دوبارہ ذکر کیوں کیا ؟

image

عمران خان نے بدھ کے دن غیر ملکی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “میں مسلسل سن رہا ہوں کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے مجھے فون نہیں کیا۔ میں کسی کی کال کا انتظار نہیں کررہا۔“

اس سے پہلے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید پیرزادہ نے یہ کہا تھا کہ امریی صدر افغانستان کے حساس موضوع پر پاکستان سے بات نہیں کررہے۔ معید یوسف نے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ “امریکی صدر نے ایک اہم ملک کے طور پر پاکستانی وزیرِ اعظم سے کوئی بات نہیں کی جب کہ ایک طرف وہ کہتے ہیں کہ افغانستان میں پاکستان کی بہت اہمیت ہے۔ ہم ان کا اشارہ سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں“

کیا پاکامریکہ تعلقات سرد مہری کا شکار ہورہے ہیں؟

کچھ دن پہلے ڈاکٹر معید یوسف نے جیو نیوز کے پروگرام “آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ جلد بازی میں افغانستان چھوڑ گیا۔ اگر وہ واقعی حل اور امن چاہتے تھے تو پر ان کو بات چیت سے معاملات حل کرنے چاہئے تھے۔ کیونکہ جب کوئی طاقت میں تو مذاکرات کرے یہی امن حاصل کرنے کا طریقہ ہے۔ لیکن اب امریکا اشاروں کے زریعے پاکستان پر الزام عائد کررہا ہے جب کہ یہ ان باتوں کا وقت نہیں ہے۔ شاید امریکہ طے کرچکا ہے کہ ان کو اسٹریٹجک معاملات میں بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ پاکستان کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ جبکہ یہاں ھی کوئی منتظر نہیں بیٹھا۔ ہم امن چاہتے ہیں لیکن یہ نہیں چاہتے کہ ہم پر انگلیاں اٹھائی جائیں۔

بھارت اور امریکہ کا اتحاد کیا خطے میں پاور پالیٹیکس کا نتیجہ ہے؟

امریکی فوج کے افغانستان کے نکلنے کے باوجود افغانستان کی موجودہ حکومت امریکہ کی حامی ہے اور طالبان کے ساتھ جنگ میں اپنے ہی شہریوں کی زندگی مشکل کیے ہوئے ہے۔ افغان حکومت طالبان کو نقصان پہنچانے کے لئے اپنے شہریوں پر بھی بھارت کے دیے گئے جنگی جہازوں کی مدد سے کارروائی کررہی ہے۔ جس کی وجہ سے کئی ہزار جانوں کا نقصان ہوچکا ہے۔ دوسری جانب Quadrilateral Security Dialogue میں بھارت، امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا کا اتحاد بھی اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ بھارت خطے میں چین اور پاکستان کے لئے رکاوٹ پیدا کرنے میں کس طرح امریکہ کا ساتھ دے رہا ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts