طالبان نے قندھار پر بھی قبضہ کرلیا۔۔۔طالبان کی پیش قدمی کی رفتار نے بڑے فوجی تجزیہ کاروں کو بھی حیران کردیا

image

افغان حکومت کے اہلکار نے اس بات کو تسلیم کرلیا ہے کہ طالبان افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندھار کو فتح کرچکے ہیں۔ روئٹرز سے بات کرتے ہوئے حکومتی اہلکار نے کہا کہ “گزشتہ رات فوج سے جھڑپوں کے بعد طالبان نے قندھار شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہہے“ اس سے پہلے طالبان، افغانستان کے کئی دالحکومتوں پر قبضہ حاصل کرچکے ہی جن میں غزنی، قلعہ نو اور ہرات شامل ہیں۔ طالبان اب تک ایک صوبائی دارلحکومتوں کے علاوہ تقریباً تمام ہی دیہی علاقوں پر قابو پاچکے ہیں۔

قندھار کی اہمیت

قندھار، افغانستان کا تجارتی مرکز ہونے کے علاوہ اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ اسی شہر سے طالبان کی ابتداء ہوئی تھی اور اس شہر کو طالبان کا گڑھ سمجھا جاتا تھا۔ قندھار میں بین القوامی ائیر پورٹ اور اس کے علاوہ انڈیا، پاکستان اور دیگر ملکوں کے سفارتی قونصل خانے بھی ہیں۔ زرعی اور صنعتی پیداوار کی وجہ سے یہ افغانستان کا اہم تجارتی مرکز ہے۔

طالبان کی تیز رفتار پیش قدمی دفاعی تجزیہ کاروں کے لئے حیران کن

امریکہ کے نکلتے ہی طالبان نے افغانستان پر جس طرح تیزی سے قبضہ کیا ہے اس پر عالمی سطح پر کافی تشویش پائی جاتی ہے۔ قندھار اور باقی صوبائی دالحکومتوں پر قبضہ حاصل کرنے کے بعد اب طالبان کی نظریں کابل پر ہیں۔ بی ی سی کے ایڈیٹر انبراسن ایتھیراجن کا کہنا ہے کہ “طالبان کی پیش قدمی کی رفتار نے بڑے فوجی تجزیہ کاروں کو بھی حیران کردیا ہے“


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts